کوئٹہ: سابق تحصیل ناظم کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے کوہلو کے سابق تحصیل ناظم کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ کوہلو کے سابق تحصیل ناظم اور قبائلی رہنماء میر شیر خان فوادی مری کو بدھ کی رات اس وقت نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت قتل کردیا جب وہ بروری میں واقع اپنے گھر کی طرف جارہے تھے ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ شیر جان مری مسلم لیگ(ق) سے تعلق رکھتے تھے تاہم ابھی تک وہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ شیر جان مری کے قتل کے اصل محرکات کیا ہیں اس سلسلے میں پولیس مقتول کے خاندان سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید اسلم شاہ نے شیر جان مری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیر جان مری عرصہ دراز سے حکومت کی جانب سے کوہلو میں جاری ترقیاتی کاموں کی حمایت کررہے تھے اور وہ سینیٹر میر محبت خان مری کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد اس طرح کی وارداتوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے قبول کی گئی ہے تاہم شیر جان مری کے قتل کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں ہنگو جرگے میں فائرنگ، 7 ہلاک22 August, 2007 | پاکستان سوات حملہ، قوم پرست رہنما زخمی21 September, 2007 | پاکستان کوئٹہ میں دو سو سے زیادہ گرفتار27 September, 2007 | پاکستان صحافی اغواء: کوئٹہ، خضدار میں احتجاج07 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||