مچھ جیل ہنگامہ، دس اہلکار یرغمال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کی مچھ جیل میں سنیچر کو قیدیوں نے مبینہ طور پر معمول کی تلاشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جیل پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے جیل کے اندر توڑ پھوڑ کے دوران ایک فیکٹری کو آگ لگادی ہے جبکہ دس اہلکاروں کو یرغمال بنایا لیا ہے۔ فرنٹیئر کور اور پولیس نے جیل کو گھیرے میں لے کر آنسو گیس کے شیل پھینکے ہیں۔ مچھ جیل کے سپریٹنڈنٹ رزاق شاہ نے بتایا ہے کہ جیل میں قیدیوں اور بیرکوں کی ہفتہ وار تلاشی کا کام کیا جارہا تھا جس پر کوئی سولہ قیدیوں نے احتجاج کیا ۔ تلاشی کے کام کے بعد قیدیوں نے دس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ایک فیکٹری کے علاوہ جیل کے اندر چھوٹے دفتر اور کچن کے قریب بھی آگ لگا دی۔ جیل حکام نے فرنٹیئر کور اور پولیس کو طلب کرکے جیل کو گھیرے میں لے لیا جہاں جیل کے اندر آنسو گیس کے گولے پھینکے گئے اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ رزاق شاہ نے کہا ہے کہ قیدیوں نے جیل کے اندر توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر دس یرغمال اہلکاروں کی بازیابی تک کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق قیدیوں سے جیل حکام کے مذاکرات ہوئے ہیں اور قیدیوں نے انسپکٹرجنرل اور یا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے ملاقات کا مطالبہ کیا لیکن حکام نے اس مطا لبے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ مچھ جیل پاکستان کی بڑی جیلوں میں شمار ہوتی ہے جہاں اس وقت کوئی گیارہ سو قیدی موجود ہیں جن میں ایک سو ساٹھ کے لگ بھگ ایسے قیدی ہیں جنھیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ دیگر قیدیوں میں عمر قید سے کم سزا کا کوئی قیدی نہیں ہے۔ مچھ جیل کو حالیہ برسوں میں دو مرتبہ قیدیوں نے توڑا اور فرار ہو گئے تھے۔ دوہزار دو میں سزائے موت کے منتظر نو قیدی فرار ہو گئے تھے لیکن انہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا اسی طرح دو ہزار پانچ سات قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل رزاق شاہ کے مطابق ہفتہ وار تلاشی اسی لیے کی جاتی ہے تاکہ کوئی قیدی ایسی ممنوعہ اشیاء جیل میں اپنے پاس نہ رکھے جن سے جیل کو توڑا جا سکے اور یا کوئی غیر قانونی سرگرمی کی جا سکے۔ | اسی بارے میں ابو غریب: امریکی فوجی کو سزا15 January, 2005 | صفحۂ اول بھوت کو چار ماہ جیل کی سزا 16 January, 2005 | صفحۂ اول عراقی قیدی امریکی فوجی ہلاک01 February, 2005 | صفحۂ اول تربت جیل: محافظ ہلاک، قیدی فرار01 November, 2006 | صفحۂ اول پیرس ہلٹن دوبارہ عدالت میں طلب08 June, 2007 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||