بھوت کو چار ماہ جیل کی سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریا کے ایک شہری نے اس وقت سکون کا سانس لیا جب اس کی جاگیر میں آنے والے بھوت کو چار ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ رات کے وقت گھر کی راہداریوں میں قدموں کی چاپ اور کھلتے بندے ہوتے کواڑوں کی اڑام دھڑام نے اس آسٹرین کو کئی ہفتوں تک پریشان رکھا۔ اسے یقین ہوگیا کہ اس کی جاگیر پر کسی آسیب کا سایہ ہو گیا ہے لیکن اس نے ہمت کرکے تھانے میں اس پراسرار بھوت کی رپٹ لکھوا دی۔ پولیس نے جگہ جگہ خفیہ کیمرے نصب کیے اور بالآخر اس بھوت کا کھوج لگا لیا۔ یہ دراصل مالک مکان کے ایک ملازم کی بیالیس سالہ بیوی تھی جو عجیب و غریب آوازیں نکال کر اسے خوفزدہ کرنا چاہتی تھی۔ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے مالک مکان سے کیا بیر تھا مگر اب مالک مکان پیر پسار کر سوتا ہے کیونکہ بھوت نما عورت کو چار ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||