تربت جیل: محافظ ہلاک، قیدی فرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم حملہ آوروں نے بدھ کو سنٹرل جیل پر فائرنگ کر کے دو محافظوں کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کر دیا اور چھ قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ تربت سنٹرل جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مراد بلوچ نے بتایا ہے کہ حملہ آور ملاقات کے بہانے جیل میں داخل ہوئے اور کسی طرح اسلحہ بھی ساتھ لے آئے۔ ’انہوں نے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ ان کے کچھ ساتھی جیل کے باہر کھڑے ہوئے فائرنگ کر رہے تھے‘۔ مراد بلوچ نے بتایا ہے کہ حملہ آور منشیات کے جرم میں ملوث عبدالرسول سے ملنے آئے اور ان کے ساتھ پانچ اور قیدیوں کو بھی چھڑوا کر لے گئے۔ عبدالرسول کے ساتھ فرار ہونے والے قیدی قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں سزا بھگت رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے چار گاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اہلکار ان کی تلاش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ چار زخمی جیل اہلکاروں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولتوں کے لیئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور جیل کے چاروں طرف فائرنگ کرتے رہے اور ان کے پاس کلاشنکوف کے علاوہ راکٹ لانچرز بھی تھے۔ | اسی بارے میں پنجاب جیلوں میں تین گنا قیدی20 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ جیل، قیدی گنجائش سے دگنے01 October, 2005 | پاکستان جیل میں ہنگامہ، 6 افراد یرغمال24 June, 2005 | پاکستان سرگودھا جیل ہنگامہ: ایک ہلاک24 June, 2005 | پاکستان پولیس افسر حملے میں شدید زخمی27 January, 2005 | پاکستان سرگودھا جیل میں ہنگامہ، 9 زخمی03 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||