BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 September, 2007, 07:08 GMT 12:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء تحریک نہیں رکے گی: کرد

علی احمد کرد
علی احمد کرد وکلاء تحریک میں فعال کردار ادا کر رہے
پاکستان میں وکلاء کے سرکردہ رہنما علی احمد کرد نے جنرل مشرف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی ہر قیمت اور ہر سطح پر مزاحمت کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کی تحریک اب نہیں رکے گی۔

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام سے اپنے موبائل فون پر بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا علی احمد کرد نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی متعدد وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علی احمد کرد نے پولیس کے اس دعویٰ کی تردید کی کہ وکلاء نے سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر پولیس پر پتھراؤ شروع کیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وکلاء صدر مشرف کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کی کاپیاں بھی نظر آتش کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء جب نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھے تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں آگے جانے سے روک دیا اور لاٹھی چارج شروع کر دیا اور انہیں اٹھا کر پولیس کی گاڑی میں ڈالا گیا۔

علی احمد کرد نے کہا کہ وکلاء کی یہ تحریک آگے بڑھتی رہے گی اور کسی قیمت پر نہیں رکے گی۔ انہوں نے وکلا کے درمیان اختلافات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں حکومتی حلقوں اور ایجنسیوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد