’نوازشریف اپنی مرضی سےگئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وزیر اعلٰی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ایک بار پھر اپنی مرضی سے سعودی عرب گئے ہیں اور حکومت نے ان سے کوئی زبردستی نہیں کی ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہاں موجود مذہبی امور کے وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ وہ اب واپس نہیں آ سکتے، کیونکہ ان کا پاسپورٹ سعودی حکام کے پاس ہوگا اور وہ پاسپورٹ واپس نہیں لے سکیں گے کیونکہ انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کا سعودی عرب بھجوایا جانا توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ان کے پاکستان آنے میں حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور وہ پاکستان میں داخل ہوگئے تھے۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ جیسے پاکستان آنا ان کا حق ہے اسی طرح پاکستان سے باہر جانا بھی ان کا حق ہے اور وہ اپنی مرضی سے چلے گئے ہیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہا پہلے نواز شریف کسی بھی معاہدے سے انکار کر کے قوم سے جھوٹ بولتے رہے اور بعد میں انہوں نے یہ کہہ کر اعتراف کر لیا کہ پانچ برس کی جلاوطنی کا معاہدہ ہوا تھا اور یہ کہ انہوں نے دس برس کے تحریری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے گرفتاری کے احکامات دکھائے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ انہیں کن کن مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا جس کے بعد انہوں نے خود سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں توہین عدالت کی آئینی درخواست10 September, 2007 | پاکستان نواز شریف کی وطن واپسی، چندگھنٹے ائرپورٹ پرقیام اور پھر جلا وطنی10 September, 2007 | پاکستان جاوید ہاشمی، اہم رہنما گرفتار 10 September, 2007 | پاکستان ہمارے رپورٹرز نے کیا دیکھا10 September, 2007 | پاکستان پاسپورٹ امیگریشن کے حوالے کرنے سے انکار، نواز شریف اب لاؤنج میں10 September, 2007 | پاکستان پاسپورٹ امیگریشن کے حوالے کرنے سے انکار، نواز شریف اب لاؤنج میں10 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||