دبئی میں مذاکرات کا دوبارہ امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات طارق عظیم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے سلسلے کو دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کے لیے جہاں یہ لندن میں تعطل کا شکار ہوا تھا صدر کی مذاکراتی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔ بی بی سی اردو سروس کو انٹریو دیتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو سے مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ بے نظیر بھٹو کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے دوبارہ مذاکرات ہونے کی تردید کی اور کہا کہ اس بارے میں کوئی میٹنگ متوقع نہیں ہے۔ طارق عظیم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پیپلز پارٹی سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ صدر کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل افراد کا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی کمیٹی نے بے نظیر بھٹو سے لندن میں مذاکرات کیئے تھے۔ لندن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں اطلاعات کے مطابق صدر کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز، آئی ایس آئی کے سربراہ اشفاق کیانی اور لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ حامد شامل تھے۔ بے نظیر بھٹو بھی گزشتہ ہفتے اپنی پارٹی کی مجلس عاملہ اور فیڈرل کونسل کے اجلاس کی صدارت کرکے لندن سے دبئی پہنچ گئی ہیں۔ لندن میں اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومت سے مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کا ذمہ دار حکمران جماعت کے اندر ایک سرکردہ ٹولے کو قرار دیا تھا۔ | اسی بارے میں نواز واپسی، پیپلز پارٹی کا خیرمقدم31 August, 2007 | پاکستان لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس 31 August, 2007 | پاکستان ’مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے‘01 September, 2007 | پاکستان ’بینظیر کے لیے دروازے کھلے ہیں‘02 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||