کشمیر: اکاؤنٹس ملازمین کی ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محمکہ اکاؤنٹس کے سینکڑوں ملازمین کی غیر معینہ مدت کے لیے جاری قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث کشمیر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ہڑتال کرنے والے ملازمین مطالبہ کر رہے ہیں کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے ملازمین کوگھروں کی تعمیر کے لیے، کشمیر کے دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی طرح پرانے قرضے معاف کر کے نئے قرضے فراہم کیے جائیں۔ محمکہ اکاؤنٹس کے لگ بھگ پانچ سو نان گزیٹڈ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جمعرات کو ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے کشمیر کے اس علاقے کےسرکاری محمکوں کے روزمرہ اخرجات کی ادائیگی اور تعمیراتی کاموں کے لیے رقوم کی فراہمی رک گئی ہے۔
جب کہ ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تحریری طور پر حکام کو دے دیے گئے تھے لیکن یقین دہانیوں کے باجود انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ | اسی بارے میں متاثرینِ زلزلہ کا مظاہرہ03 June, 2007 | پاکستان امداد: زلزلہ متاثرین کا اظہارِ مایوسی21 September, 2006 | پاکستان عید: زلزلہ زدگان بھولنے لگے11 January, 2006 | پاکستان زلزلہ: 17 جنوری سے نیٹو فوج واپس 09 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||