واپسی پر غور، پارٹی کا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کے بھائی میاں شھباز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس سنیچر کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سینٹرل سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اس اجلاس میں پارٹی کے مرکزی عہدداروں کے علاوہ پارٹی کے صوبائی صدور بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ان مرکزی رہنماوں کی وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ میں شریک جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی وطن اپسی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ اُنہوں نے دعوی کیا کہ بات چیت کا یہ عمل ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ان دونوں بھائیوں کی وطن واپسی کا ٹائم ٹیبل دیا جائے گا۔ اس سے قبل حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لندن میں جلد طلب کیا جائے گا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی ملک میں وطن واپسی سے متعلق آئینی پٹتشن پر فیصلہ دیا تھا کہ ان دونوں سیاست دانوں کو ملک واپس آنے سے روکنا غیر قانونی ہے۔ | اسی بارے میں ’پہلے شہباز جائیں گے‘23 August, 2007 | پاکستان ’رات نہ چڑھے اور وہ واپس آجائے‘23 August, 2007 | پاکستان شریف برادران پر مقدمات کی حیثیت23 August, 2007 | پاکستان ’نواز، شہباز اب فوراً وطن پہنچیں‘24 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||