حفاظتی چوکی اور ہیلی کاپٹر پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے ایک حفاظتی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی ہے اور تیارز سکاؤٹس قلعہ میں ایک راکٹ گرنے کے نتیجہ میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئےہیں۔ بنوں پولیس کے افسر طاہر نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ بدھ کو علی الصبح بنوں شہر سے قریباً پندرہ کلومیٹر جنوب کی جانب نامعلوم افراد نے پولیس اور ایف سی کے ایک مشترکہ چوکی حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ اور خود کار ہتھیار استعمال کیے جس سے چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق پولیس اور ایف سی نے مشترکہ جوابی کارروائی بھی کی جس کے نتیجہ دو حملہ آور زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس واقعہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ادھر پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ اس حملے کے بعد فوج نے جوابی کارروائی شروع کی جس میں علاقہ تیارزہ میں مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق فوج نے کارروائی میں وانا سکاؤٹس کیمپ اور زیڑی نور سے توپخانے کا بھی استعمال بھی کیا۔حکام کے مطابق شدت پسندوں نے بھی مختلف علاقوں سےفوجی ٹھکانوں پر حملے کیے جس دوران ایک راکٹ سکاؤٹس قلعہ تیارزہ میں گرا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئےہیں۔ | اسی بارے میں بنوں، وزیرستان میں خود کش حملے18 August, 2007 | پاکستان ٹانک: فوجی قافلے پر خودکش حملہ17 August, 2007 | پاکستان بنوں حملہ: 5 پولیس اہلکار زخمی08 August, 2007 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، چار زخمی 03 August, 2007 | پاکستان بنوں: ایف سی اہلکار کی لاش برآمد01 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||