BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 August, 2007, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جناح خاندان کی مدد کی جائے‘

جناح
جناح کی نواسی خورشید بیگم کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہی ہیں
پاکستان کی وفاقی حکومت نے سندھ کی صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی نواسی خورشید بیگم اور ان کے اہل خانہ کے معاشی حالات بہتر بنانے میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

یہ بات پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں حزبِ اختلاف کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں ایوان کو بتائی۔

سینیٹر انور بیگ نے اپنے نوٹس میں ایوان کی توجہ ایک ہفتہ قبل اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی جانب دلوائی جس میں کہا گیا تھا کہ قائد کی پہلی شادی سے ان کی نواسی خورشید بیگم کراچی کے علاقے بلوچ پاڑہ میں انتہائی نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہی ہیں۔

سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ بانیِ پاکستان کے اہل خانہ کے ان حالات کے بارے میں جان کر ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وزیرِ اعظم کی شیو کے سامان کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے تیس لاکھ روپے کی لاگت سے خصوصی مشین حال ہی میں درآمد کی گئی ہے اور دوسری جانب قائد کے اہل خانہ کے پاس ہسپتال جانے کا ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں ہے اور حکومت ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے کہا کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کی حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بانیِ پاکستان کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے ان کی ضروریات معلوم کی جائیں اور انہیں پورا کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

جناح ہاؤسجناح ہاؤس کی ملکیت
دینا واڈیا ایک بار پھر عدالت میں
جناحنوادرات کی منتقلی
نوادرات کی اسلام آباد منتقلی کی اجازت
جناح بھارت کی نظرمیں
انڈیا میں جناح کو کس نظر سے دیکھا جاتا ہے؟
دینا جناح کراچی میں’خواب پورا کیجئے‘
دینا جناح قائد کے مزار پر 46 برس بعد پہنچیں
اسی بارے میں
نوادرات منتقل کرنے کی اجازت
17 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد