نعیم بخاری کی وکلاء کے ہاتھوں پٹائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی ضلع کچہری کے احاطے میں جمعرات کے روز وکلاء نے ٹی وی کمپئیر اور وکیل نعیم بخاری کو مارا پیٹا اور اس دوران پولیس اہلکاروں او وکلاء کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی اور پتھراؤ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نعیم بخاری ایک مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر وہاں پر موجود وکیلوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل نے ان کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے لہذا وہ عدالت میں پیش نہ ہوں۔ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید انتظار مہدی نے بی بی سی کو بتایا کہ نعیم بخاری عدالت میں پیش ہونے پر بضد تھے جس پر وہاں پر موجود وکلاء اور نعیم بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ سید انتظار مہدی نے الزام عائد کیا کہ اسی دوران ایجنسیوں کے اہلکاروں نے، جو نعیم بخاری کے ساتھ تھے، وکلاء اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے مطابق اس واقعہ میںسات افراد زخمی ہوگئے جن میں چار وکلاء اور ایس ایس پی آپریشن سمیت تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس سے پہلے صدر مملکت کو چیف جسٹس کے روئیے کے خلاف ایک خط لکھا تھا جس کی وجہ سے ان کے خلاف وکلاء برادری میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ نعیم بخاری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعرات کو ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے تو وہاں پر موجود وکیلوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ انہوں نے (نعیم) نے چیف جسٹس کے صدر کو خلاف خط لکھ کر اچھا نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں نعیم بخاری نے بتایا کہ ان کا لائسنس منسوخ نہیں ہوا بلکہ لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے پاس کردہ قرارداد کو معطل کر دیا ہے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی کاپی ایڈیشنل سیشن جج کو بھی دکھائی تھی۔ نیم بخاری نے کہا کہ وہ ہاتھا پائی کے واقعہ کی رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے۔ | اسی بارے میں حِسبہ بل ریفرنس، سماعت ملتوی22 January, 2007 | پاکستان ’ریفرنس کا فیصلہ حلف ناموں پرہوگا‘15 March, 2007 | پاکستان احتجاج، گرفتاریاں: صدارتی ریفرنس کی سماعت آج16 March, 2007 | پاکستان ریفرنس کالعدم، جسٹس افتخار بحال20 July, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے خلاف نیا ریفرنس10 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||