BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 August, 2007, 05:56 GMT 10:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
منیر مینگل اچانک منظرِ عام پر

منیر مینگل (فائل فوٹو)
منیر مینگل کے رشتہ داروں نے ان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے تھے
بلوچ وائس نامی چینل کے مینیجنگ ڈائریکٹر منیر مینگل گزشتہ روز اچانک منظر عام پر آگئے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تین ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل خضدار منتقل کر دیا ہے۔

خضدار سے تعلق رکھنے والے منیر مینگل ’بلوچ وائس‘ کے نام سے ایک بلوچی چینل شروع کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں گزشتہ سال اپریل میں جب وہ بحرین سے کراچی پہنچے تو ائر پورٹ سے انہیں مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی کے اہلکار اٹھا کر ساتھ لے گئے تھے۔

کوئی ڈیڑھ سال کے بعد گزشتہ روز قلات کے قریب منیر مینگل کو چھوڑ دیا گیا اور پولیس کو اطلاع کر دی گئی، جس پر پولیس نے منیر مینگل کو خضدار جیل منتقل کر دیا ہے۔

قلات کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالعزیز جاکھرانی نے بتایا کہ منیر مینگل کو قلات سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں تین ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

منیر مینگل کے رشتہ داروں نے ان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ منیر کی والدہ اور بہن بھائیوں نے احتجاجی مظاہروں میں الزام عائد کیا تھا کہ منیر مینگل کو خفیہ ایجنسی کے اہلکار اٹھا کر لے گئے ہیں۔

بلوچستان میں اس وقت بڑی تعداد میں لوگوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ لاپتہ ہیں اور ان کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اٹھا کر لے گئے ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچ خواتین نے علامتی طور پر بھوک ہڑتال شروع
کر رکھی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ سردار اختر مینگل سمیت تمام اسیروں کو رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیدار اور کارکن بھی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد