سفارت کاروں کو احتیاط کی ہدایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سفارت کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر میں کہیں جانے سے پہلے انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ان کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کر سکیں۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد اسلام آباد پولیس کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان وارداتوں کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی سکواڈ میں اضافہ کریں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پولیس کے سربراہ سے کہا گیا ہے کہ وہ شہر میں موجود انسداد دہشت گردی کے سکواڈ میں اضافہ کریں کیونکہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف آپریشن اور منگل کو ایف ایٹ تھری میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں یہ سکواڈ موثر کردار ادا کر سکتے تھے۔
سرکاری دستاویز میں اسلام آباد کی پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر کی پولیس لال مسجد جیسے واقعات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ اسلام آباد پولیس کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر پولیس سٹیشن سے اچھی جسامت والے دس دس اہلکاروں کا انتخاب کریں اور ان افراد کو ہنگامی بنیادوں پر دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے کی تربیت دیں۔ ادھر اسلام آباد پولیس نے حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کو، جن میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، روکنے کے لیے شہر کے تھانوں کے مورچے بنانے کے علاوہ تھانوں کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی ہیں۔ تھانوں کی حفاظت کے لیے وہاں پر اسلام آباد کی پولیس کے علاوہ پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ شہر کے ہر تھانے کے داخلی دروازے بند کردیے گئے ہیں اور تھانے کے باہر پولیس کے دو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو پولیس سٹیشن آنے والے افراد کی تلاشی لینے کے بعد انہیں اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں آپریشن سے پہلے اسلام آباد سیل10 July, 2007 | پاکستان لال مسجد آپریشن کے بعد حملے15 July, 2007 | پاکستان لال مسجد ردعمل: دفاتر نذرِ آتش10 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد: دھماکے کے بعد کا منظر18 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد: حساس علاقے سے بم برآمد16 February, 2007 | پاکستان اسلام آباد: خودکش حملہ، دو ہلاک26 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||