BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 July, 2007, 20:12 GMT 01:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء: اے پی سی لندن سے معذرت

سابق وزیراعظم نوازشریف
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تحریری طور پر وکلاءء کی اے پی سی میں شرکت میں معذوری سے آگاہ کر دیاہے
پاکستان میں نمائندہ وکلاء تنظیموں نے سات جولائی کو لندن میں مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف صدارتی ریفرنس سے پیدا ہونے والی صورت حال میں وکلاء انجمنوں کے لیے اے پی سی میں شرکت کرنا ناممکن ہے۔

جمعرات کو پاکستان بار کونسل کے رکن رمضان چودھری نے ایک اخباری پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان بارکونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبائی بارکونسلوں کے عہدیداروں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے جن پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کے حوالے سے تحریک اب آخری مراحل میں ہے جب کہ چودہ جولائی کو چیف جسٹس پاکستان کے لاہور کے دورے کی تیاریوں کے وجہ سے یہ ناممکن ہے کہ وکلاء اے پی سی میں شرکت کریں اس لیے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عزیز اکبر بیگ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تحریری طور پر وکلاءء کی اے پی سی میں شرکت میں معذوری سے آگاہ کر دیاہے۔

وکلاء کی اے پی سی سے اپیل
 وکلاء کی نمائندہ تنظمیوں نے تحریری طور پر اے پی سی کے شرکا سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور کوئی سیاسی جماعت جنرل مشرف یا ان کی ٹیم کے ساتھ کوئی مذاکرات یا ڈیل نہیں کرے گی
وکلاء تنظیمیں

اخباری کانفرنس میں رمضان چودھری نے کہا کہ وکلاء کی تحریک کا مقصد ملک میں فوجی حکومت کا خاتمہ، عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کی بحالی ہے اور یہ بھی کہ ایک آزاد الیکشن کمیشن کی موجودگی میں مکمل طور پر منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔ ان کے بقول ان مقاصد کے حصول کے لیے انہیں سیاسی جماعتوں سے جو توقعات ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی نمائندہ تنظمیوں نے تحریری طور پر اے پی سی کے شرکا سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور کوئی سیاسی جماعت جنرل مشرف یا ان کی ٹیم کے ساتھ کوئی مذاکرات یا ڈیل نہیں کرے گی۔

رمضان چودھری کا کہنا ہے کہ بعض وکلاءء رہنماؤں کا یہ موقف ہے وکلاء انجمنیں کوئی سیاسی جماعتیں نہیں ہیں جب کہ اے پی سی سیاسی جماعتوں کا ایک اجتماع ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان وکلاء رہنماؤں کو اے پی سی میں شرکت کی اجازت دی ہے جو سیاسی جماعتوں کے باقاعدہ ارکان ہیں لیکن ان کی یہ شرکت محض انفرادی حیثیت میں ہوگی۔

پریس کانفرنس میں موجود پنجاب بارکونسل کے رکن عامر جلیل صدیقی نے کہا کہ پنجاب بارکونسل کی طرف سے رانا عبدالشکور خان اور یاسین سوہل نے اے پی سی میں شرکت کرنی تھی لیکن اب یہ دونوں ارکان اے پی سی میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن
 لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفراز چیمہ کی قیادت میں وکلاء کا ایک وفد اے پی سی میں شرکت کے لیے جمعرات کو لندن کے لیے روانہ ہوا ہے

پریس کانفرنس میں موجود وکلاء رہنماؤں نے ان اطلاعات کی شدید مذمت کی کہ چیف جسٹس پاکستان اور حکومت کے درمیان مفاہمت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ حکومت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہورہا ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کیس کا فیصلہ پندرہ جولائی تک متوقع ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفراز چیمہ کی قیادت میں وکلاء کا ایک وفد اے پی سی میں شرکت کے لیے جمعرات کو لندن کے لیے روانہ ہوا ہے۔

دریں اثناء جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے پنجاب اسمبلی تک پرامن جلوس نکالا۔

اسی بارے میں
آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں
21 December, 2006 | پاکستان
کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس
11 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد