BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 June, 2007, 20:14 GMT 01:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رِنگ ٹون کے بعد اب دستخطی مہم

دستخطی مہم
رجسٹر میں ساٹھ ہزار سے زائد و کلا کے دستخطوں کی گنجائش ہے
چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وکلاء نت نئے انداز اپنا رہے ہیں اور پنجاب بھر کے وکلاء کی طرف سے دستخطی مہم بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

ملتان کے ایک وکیل سکندر جاوید نے ایک بڑا رجسٹر بنا کر دستخطوں کے لیے صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی ضلعی بار ایسوسی ایشن لاہور میں پہنچا دیا ہے جہاں پر لاہور کے وکلاء کی طرف سے ایوان میں رکھےگئے اس رجسٹر پر دستخط کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس سے قبل بھی وکلاء نے احتجاج کی شدت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے موبائل فون سیٹوں پر’ْْْ گو مشرف گو‘ْ کا نعرہ ریکارڈ کر کے اسے رِنگ ٹون بنایا تھا ۔

چیف جسٹس کے حق میں دستخطی مہم کے لیے تیارہ شدہ رجسٹر میں ساٹھ ہزار سے زائد و کلا کے دستخطوں کی گنجائش ہے۔ اس رجسٹر میں وکلاء نہ صرف دستخط کے ساتھ اپنے کوائف بھی درج کریں گے اور دستخط کرنے والے وکیل کی تصویر بھی چسپاں کی جائے گی ۔

لاہور سے پہلے ملتان اور ساہیوال بار ایسوسی ایشنوں کے وکلاء اس پر دستخط کر چکے ہیں اور اب تک دستخط کرنے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ
دو دنوں میں لاہور کے چار ہزار کے لگ بھگ وکلاء نے اس رجسٹر پر دستخط کیے ہیں جبکہ سوموار کو یہ رجسٹر ایوانِ عدل سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے احاطے میں پہنچا دیا جائے گا۔

وکلاء کی انجمنوں کا کہنا ہے کہ دستخطی مہم مکمل ہونے پر وہ یہ رجسٹر چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری چودہ جولائی کو لاہور میں ضلعی بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اسی بارے میں
چیف جسٹس کا دورہ منسوخ
28 June, 2007 | پاکستان
’نئی صبح طلوع ہو چکی ہے‘
23 June, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد