حکمران جماعت چھوڑنے کا سلسلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمران جماعت مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر تسنیم رشید نے حزب مخالف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے لاہور پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر تسنیم سمیت پانچ سیاسی شخصیات نے حکمران جماعت کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر تسنیم رشید حکمران جماعت کی تیسری رکن پنجاب اسمبلی ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سے قبل خالد محمود چوہان اور فضل رانجھا بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر تسنیم خواتین کے لیے مخصوص نشستوں میں سے ایک پر فیصل آباد سے منتخب ہو کر رکن پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔ ان کے شوہر میجر (ر) عبدالرحمٰن تحصیل جڑانوالہ کے ناظم رہے ہیں۔ ڈاکٹر تسنیم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس میں موجود نہیں تھیں اور ان کے شوہر ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں پیپلز پارٹی پیٹریاٹ، مسلم لیگ میں ضم02 March, 2007 | پاکستان مسلم لیگی ایم پی اے، رکنیت ختم04 August, 2006 | پاکستان پی پی پی پیٹریاٹ کی شکایت 17 April, 2006 | پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم این اے منحرف14 September, 2005 | پاکستان نون سے علیحدگی قاف میں شمولیت 13 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||