BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 June, 2007, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غیر ملکیوں کو نکال باہر کریں‘

جرگہ(فائل فوٹو)
وزیرستان میں اس قسم کے جرگے پہلے بھی منعقد کیے جا چکے ہیں(فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام نے قبائلی عمائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے ایسے افراد کو بے دخل کر دیں جن کے ناتے القاعدہ سے ہیں۔

اتوار کو میرانشاہ میں اتمانزائی وزیر قبائل کے ایک گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے پولیٹکل ایجنٹ پیرزادہ خان کا کہنا تھا کہ’علاقے میں غیر ملکیوں کی موجودگی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے شمالی وزیرستان کے لیے نقصان دہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے افغانستان کے اندر لوگوں کا داخل ہونا علاقے کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پولیٹکل ایجنٹ نے جرگے میں شامل قبائلی سرداروں اور علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کا مفاد اسی بات میں ہے کہ وہ امن معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کریں کیونکہ معاہدہ ہی میں علاقے کی ترقی خوشحالی اور آئندہ نسلوں کی آسودگی مضمر ہے۔

حال ہی میں شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان پر افغانستان کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجہ میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نیٹو حکام نے سنیچر کو وزیرستان میں حملے کو پاکستانی فوج کے تعاون سے کی جانے والی کارروائی قرار دیا ہے جبکہ پاکستانی حکام اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ان تازہ حملوں پر پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم مقامی طالبان نے بھی حکومت پر امن معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا اور علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کو طالبان کی ناراضگی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ تاہم ان کی جانب سے معاہدہ توڑنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد