افغان پاکستان شیعہ سنی امن معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان کے شیعہ اور سنی قبائل کے مابین ایک امن معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق فریقین نے علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد کی صورت میں تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ معاہدہ پر دستحظ اتوار کو پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں منعقدہونے والے ایک سرکردہ قبائلی جرگہ میں کیے گئے جس میں کرم ایجنسی کے توری (شیعہ) اور افغانستان کے زازی (سنی) قبائل نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں کسی سرکاری اہلکار نے شرکت نہیں کی۔ توری قبائل کے سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اکبر نے معاہدے کے بارے میں بی بی سی کو بتایا کہ فریقین اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ کرم ایجنسی میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کی صورت میں وہ ایک دوسرے کو نشانہ نہیں بنائیں گے بلکہ گفت وشنید سے تمام معاملات طے کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سال چھ اپریل کو کرم ایجنسی میں شیعہ سنی فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں دونوں جانب سے سینکڑوں کے قریب کے لوگ ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس لڑائی میں کچھ میزائل افغانستان کے زازی کے علاقہ سے پاکستان کے سرحدی دیہات پر داغے گئے جس میں جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے تھے۔ علی اکبر کے مطابق فریقین نے کشیدگی کی صورت میں سرحد کے دونوں جانب امن وامان کی فضا برقرار رکھنے، دو طرفہ تجارت کو جاری رکھنے اور گاڑیوں کی آزادانہ آمد و رفت کو بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ نے چالیس ارکان پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں دونوں طرف سے قبائلی مالکان اور سرکردہ مشیر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے جس میں دونوں طرف کے قبائل نے مختلف مسائل پر کھل کر اظہارخیال کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دو صوبوں پکتیا اور خوست کی سرحدیں پاکستان کے کرم ایجنسی سے ملتی ہیں۔ ماضی میں بھی پارہ چنار کے فرقہ وارانہ واقعات میں افغانستان کے قبائل شامل ہوتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پارہ چنار: آتشزدہ املاک،خوفزدہ لوگ21 April, 2007 | پاکستان صدہ میں جنگ بندی، پارا چنار میں کرفیو11 April, 2007 | پاکستان پارا چنار:’ہم بھوکے مر جائیں گے‘10 April, 2007 | پاکستان پارہ چنار: فرقہ وارانہ تصادم میں 8 ہلاک07 April, 2007 | پاکستان پارہ چنار:لڑائی پھیل گئی، فوج طلب06 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||