BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 April, 2007, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پارہ چنار: فرقہ وارانہ تصادم میں 8 ہلاک
ہیلی کاپٹر
حالات پر قابو پانے کے لیے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے
پاکستان کے صوبہ سرحد کے علاقے پارہ چنار میں حالات پر قابو پانے کے لیے فوج گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران فرقہ وارانہ تصادم میں آٹھ افراد کے ہلاک اور چالیس سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سے 250 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار میں جمعے کو سنی اور شیعہ مسالک کے ماننے والوں کے درمیان ایک مذہبی جلوس کے مسئلے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

حکام نے حالات پر قابو پانے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کی مدد بھی طلب کر لی تھی۔ سنیچر کو اعلان کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔

قبائلی علاقے کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ محمد انیس نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فرقوں کے مسلح افراد ایک دوسرے کے خلاف بھاری اسلحہ کا استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گن شپ ہیلی کاپٹرز نے سنیچر کی صبح متصادم گروہوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور اگر تصادم ختم نہ ہوا تو ایسی ہی کارروائی دوبارہ کی جائے گی۔

افغان پالیسی کا نتیجہ
 پارہ چنار میں انیس سو چھیاسی کے بعد سے فرقہ ورانہ تشدد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ بعض مبصرین اس کی وجہ پاکستان کی افغان پالیسی قرار دیتے ہیں

خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں انیس سو اسی کی دہائی میں شروع ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے آبادی کا تقریباً پندرہ فیصد حصہ ہیں۔

صوبہ سرحد کے قبائلی علاقوں میں بھی اگرچہ اکثریت سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے لیکن کرم ایجنسی اور اورکزئی میں شیعہ افراد بھی خاصی تعداد میں آباد ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق پارہ چنار میں فرقہ وارانہ فسادات کو رکوانے کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بلانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

پارہ چنار میں انیس سو چھیاسی کے بعد سے فرقہ ورانہ تشدد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ بعض مبصرین اس کی وجہ پاکستان کی افغان پالیسی قرار دیتے ہیں۔ اس شہر کے حالات اب اتنے کشیدہ رہنے لگے ہیں کہ اب وہاں ایک چھوٹا سا واقعہ بھی قبائلی جنگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد