پاکستان شدیدگرمی کی لپیٹ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت کا اٹھہتر برس پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں گرمی کا گیارہ برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ، میانوالی اور سبی میں سنیچر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیاون ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح لاڑکانہ کے علاقہ میں گیارہ برس پرانا گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ انیس سو چھیانوے میں لاڑکانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پچاس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ سرگودھا اور بنوں میں درجہ حرارت پچاس، نواب شاہ اور جیکب آباد میں انچاس سینی گریڈ تک رہا۔لاہور کے علاوہ ملتان ، فیصل آباد ،بھکر ،جوہر آباد، نور پور تھل ،ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت اڑتالیس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ شوکت علی اعوان نے بی بی سی کو بتایا کہ آٹھ جون انیس سو انتیس کو لاہور میں درجہ حرارت اڑتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اور اگر ایک دو روز کے اندر ہوا نہ چلی تو پھر لاہور کا اٹھہتر برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ شوکت علی اعوان کے مطابق’گرمی کی وجہ جنوب کی جانب سے آنے والی گرم ہوائیں ہیں۔یہ ہوائیں چولستان،تھر کے ریگستانوں سے ہوکر پہنچ رہی ہیں اور سخت گرم اور خشک ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ گرمی بڑھ جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ’اس بار جون کے مہینے میں مسلسل گرمی پڑتی رہی، نہ بارش ہوئی، نہ بادل آئے اور نہ ہوا چلی جس کی وجہ سے بتدریج گرمی میں اضافہ ہوتا چلا گیا‘۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت چھیالیس ،اسلام آباد میں پینتالیس، کراچی اور کوئٹہ میں سینتیس سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی حالیہ شدید لہر کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ملک کی اہم اور بڑی مارکیٹیں میں ویران رہیں جبکہ کئی شہروں میں لوگوں گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شدیدگرمی زراعت کے لیے فائدہ مند ہے اور اس سے تربوز اور خربوزے کی مٹھاس میں اضافہ ہوگا۔ گرمی سے فصلوں کو لگنے والے کیڑے کا خاتمہ ہو جائے گااور زمین کی زرخیزی بڑھے گی۔ | اسی بارے میں پنجاب: گرمی سے چوراسی ہلاک15 May, 2006 | پاکستان بدترین خشک سالی کا خطرہ08 May, 2006 | پاکستان طوفان نے تباہی مچا دی: 11 ہلاک22 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||