بارہ مئی پر بات نہیں: صبیح الدین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس صبیح الدین احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کچھ جج صاحبان اور سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر ابرار الحسن موجود تھے۔ بعد میں ابرار الحسن نے بتایا کہ چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے گورنر سے بارہ مئی کو کراچی میں ہونے والے تشدد کے واقعات پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ معالہ عدالت میں زیر بحث ہے۔ ابرارالحسن کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کے واقعات میں جج صاحبان بھی متاثر ہوئے ہیں لیکن جب گورنر تشریف لائے تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس واقعے پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق چیف جسٹس نے گورنر کو بتایا کہ ’زیادہ تر جج اس وقت ملاقات نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ یا تو لارجر بنچ میں ہیں یا فل بنچ میں ہیں، جو بارہ مئی کے واقعات کی سماعت کر رہے ہیں‘۔ ابرار الحسن کا کہنا تھا کہ گورنر بارہ مئی کے واقعات پر بات کرنے کے خواہشمند تھے اور اسی لیے آئے تھے۔ گورنر ہاؤس سے جاری کیےگئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی یہ ملاقات گورنر کی شہر کے سلسلے میں جاری حالیہ ملاقاتوں کا تسلسل تھی اور اس میں عدالتوں میں جاری کسی بھی معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ گورنر عشرت العباد اس سے قبل اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر غفور احمد اور پی پی پی کے صوبائی صدر قائم علی شاہ سے ملاقات کی تھی اور بارہ مئی کے حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔ اس ملاقات سے قبل سندھ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان کا اجلاس طلب کیا تھا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان قائم مقام جج بننے سے انکار کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں بارہ مئی کی تحقیقات نہیں ہوں گی25 May, 2007 | پاکستان کراچی کی روشنیاں لوٹادی جائیں:اسفندیارولی 23 May, 2007 | پاکستان صدر کی گورنر سندھ سے ملاقات 02 August, 2006 | پاکستان گورنر سندھ کی اسلام آباد طلبی01 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||