BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 August, 2006, 19:58 GMT 00:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر سندھ کی اسلام آباد طلبی

گورنر سندھ عشرت العباد
متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے صوبائی اور مرکزی حکومت میں وزراء کے استعفے پیش کیئے جانے سے پیدا ہونا والی سیاسی بحران مزید پیچیدہ صورت اختیار کر گیا ہے اور وفاقی حکومت نے منگل کی رات کو ایم کیو ایم سے مزید کوئی رابط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کی شام کو وزیر اعظم شوکت عزیز کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین، وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی، وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد محمد علی درانی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ ارباب غلام رحیم نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے اور اب یہ ایم کیو ایم پر ہے کہ وہ حکومت سے کب رابط قائم کریں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کرنے کے لیئے رابط کیا ہے یا وہ رابط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو محمد علی درانی نے کہا کہ اب یہ فیصلہ کرنا ایم کیو ایم کا کام ہے کہ کب وہ حکومت سے رابط قائم کریں۔

 گورنر سندھ عشرت العباد منگل کی صبح صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے سندھ کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیئے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کیئے بغیر واپس چلے گئے تھے

انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم نے منگل کی صبح پریس میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ کی صوبائی جرنل کونسل کے اجلاس میں تقریر کی وضاحت کر دی تھی۔

دریں اثناء حکومتی ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عشرت العباد کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

محمد علی درانی سے جب اس سلسلے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گورنر کو وفاقی حکومت کے نمائندے کی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور ان کو اسلام اباد طلب کیا جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں

اسلام آباد میں سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اگر یہ معاملہ طول پکڑ گیا تو گورنر کو تبدیل کر کے وفاقی حکومت صوبے میں گورنر راج بھی نافذ کرسکتی ہے۔

گورنر سندھ عشرت العباد منگل کی صبح صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے سندھ کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیئے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کیئے بغیر واپس چلے گئے تھے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ارباب غلام رحیم کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی چار رکنی مذاکراتی ٹیم کو بھی واپس کراچی طلب کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں صدر جنرل مشرف کی طرف سے ایک اعلی فوجی افسر نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد ایم کیوایم کی شکایت کو دور کرنے کے لیئے منگل کی صبح اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد