وزیراعلٰی کے خلاف تحریک استحقاق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی خواتین اراکین نے وزیراعلیٰ کے ایک بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی ہے جبکہ اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو جب صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن کے چار معطل شدہ اراکین ایوان میں موجود تھے۔ اس پر اجلاس کی صدارت کرنے والے پینل آف چیئرمین کے رکن محمد حسین نے یہ کہہ کر اجلاس ملتوی کردیا کہ ایوان آرڈر میں نہیں ہے۔ اپوزیشن کی رکن شازیہ مری کو ایوان میں چٹھی لکھنے پر اپوزیشن اراکین نے اقلیتی ایم پی اے ایشور لال کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر سپیکر نے ایشور لال اور چار اپوزیشن اراکین کی رکنیت عارضی طور پر معطل کردی تھی۔ سا واقعے کے بعد سے صوبائی اسمبلی کی کارروائی ہنگامے کی نذر ہے۔ دوسری جانب پی پی پی اور ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والی گیارہ خاتون اراکینِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے خلاف ایک تحریک استحقاق اسمبلی کے سیکرٹری کے پاس جمع کروائی ہے۔ تحریک میں ارباب غلام رحیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پی پی پی کی خواتین رکنِ اسمبلی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیئے ہیں جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اس تحریک کے ساتھ اخباری تراشے بھی جمع کروائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ سندھ میں عورت کی عزت کی جاتی ہے مگر پی پی پی سے تعلق رکھنے والی کچھ ممبران ایسی حرکت کرتی ہیں جس سے سندھ کی عورت کا تقدس پامال ہوتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شازیہ مری کے والد عطاء محمد مری سندھ اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر رہ چکے ہیں مگر آج ان کی روح تڑپ رہی ہوگی کہ ان کی بیٹی پی پی پی میں ہے۔ ارباب غلام رحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ شازیہ مری کو اپنے والد کی عزت نفس اور تقدس کا اس طرح خیال رکھنا چاہیئے کہ کوئی مرد ان کی طرف آنکھ اٹھانے کی بھی جرات نے کر سکے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما نثار کھوڑو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے خاتون رکن کی دلجوئی کی بجائے خود جملے کسے ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں تحریک استحقاق پر بات ہوسکتی ہے اور ’ ہم پیر کے روز اس ایشو کو بھرپور طریقے سے ایوان میں اٹھائیں گے‘۔ | اسی بارے میں ’مزاج پرسی‘ پر ایم پی اے معطل22 June, 2006 | پاکستان خط لکھنے پر ایم پی اے کی پٹائی21 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||