صوبائی وزیر کے والد بری ہوگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوموار کو لاہور کی ایک احتساب عدالت نے سابق وزیر مملکت اور صوبائی وزیر ارمغان سبحانی کے والد چودھری عبدالستار وریو کو بدعنوانی اور کرپشن کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔ عبدالستار وریو کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نےتقریباً چھ سال قبل ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ان پر ناجائر ذرائع آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور سوموار کو احتساب عدالت نے عبدالستار وریو پر عائد الزامات ثابت نہ ہونے پر انہیں بری کر دیا۔ عبدالستار وریو کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور وہ ریفرنس کی سماعت کے دوران ضمانت پر تھے۔ نیب نے عبدالستار وریو کے علاوہ ان کے بھائی چودھری اختر وریو اور ان کے بھتیجے و رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے خلاف الگ الگ ریفرنس دائر کئے تھے تاہم احتساب عدالت نے اختر وریو اور خوش اختر سبحانی کو چند ماہ پہلے الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا تھا۔ عبدالستار وریو کا تعلق مسلم لیگ جونیجو گروپ سے تھا اور جونیجو لیگ کا پیپلز پارٹی سے اتحاد ہونے کی وجہ بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وزیر مملکت تھے۔ نیب کے مطابق عبدالستار وریو انیس سو اٹھاسی سے انیس سو چھیانوے تک عوامی عہدوں پر فائز رہے اور اس عرصے میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ریفرنس میں نیب نے یہ الزام لگایا تھا کہ عبدالستار وریو کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور نیب کے مطابق جو شواہد اکھٹے کئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اثاثے ان کے اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر قائم کئے گئے تھے۔ | اسی بارے میں زاہد علی اکبر، دائمی وارنٹ جاری09 May, 2007 | پاکستان ’اگلا نشانہ جنگلات اورٹمبرمافیا‘11 December, 2006 | پاکستان سرحد میں ہفتہ انسداد کرپشن 04 December, 2006 | پاکستان وزیروں کی رہائی، چیف جسٹس برہم01 December, 2006 | پاکستان بدعنوانی کا الزام: (ر) بریگیڈئرگرفتار 19 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||