کس کے کتنے ہلاک ہوئے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنیچر کو تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی سیاسی وابستگیوں کے بارے میں جماعتوں نے مختلف دعوے کیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے بارہ ، اے این پی نے بارہ، متحدہ قومی موومنٹ نے بارہ، متحدہ مجلس عمل نے تین، مسلم لیگ نواز نے دو اور جے یو پی اور عوامی تحریک نے ایک ایک کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 ہو جاتی ہے۔ شہر کے علاقے کیماڑی میں متحدہ کے دفتر اور کلاکوٹ کے علاقے میں پولیس ایمرجنسی کا دفتر نذر آتش کیا گیا ہے، شہر میں کشیدگی جارہی ہے، مختلف علاقوں میں فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والی سیاسی کارکنوں کی تدفین کے وقت کشیدگی میں اضافے کا مکان موجود ہے۔ دوسری جانب سندھ کے گورنر عشرت العباد نے تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے لیے فی کس دو لاکھ اور زخمی کے لیے پچاس ہزار معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ |
اسی بارے میں چیف جسٹس کی واپسی، ہنگاموں میں 34 ہلاک12 May, 2007 | پاکستان ہمارے رپورٹرز سے: لمحہ بہ لمحہ12 May, 2007 | پاکستان یومِ سیاہ، ملک گیر ہڑتال کی کال12 May, 2007 | پاکستان تشدد کی ذمہ دار حکومت ہے: اعتزاز12 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||