نواب شاہ: غیرت کے نام پر دوہرا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں غیرت کے نام پر ہونے والے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ باندھی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب ضلع نواب شاہ کی تحصیل باندھی کے قصبے دیہ نصرت میں علی رضا اور مسمات راج بی بی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ باندھی پولیس کے اے ایس آئی غلام محمد نے بتایا ہے کہ دونوں فریقین کا تعلق مری قبیلے سے ہے۔ایف آئی آر میں مقدمے کے مدعی مقتول علی رضا کے کزن اللہ بخش کا کہنا ہے کہ ملزم علی بخش اس کے کزن علی رضا کو پیاز کی فصل کی کٹائی کرنے کے بہانے اپنے گھر لےگیا جہاں اس نے پستول سے فائر کر کے اسے اور اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ اللہ بخش کا کہنا ہے کہ ان کا کزن علی رضا بے قصور تھا اور اس پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے۔ باندھی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی بخش اپنے تین بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔سماجی تنظیم عورت فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ چار ماہ میں صرف صوبہ سندھ میں ایک سو چالیس سے زائد افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، جس میں خواتین کی اکثریت ہے۔ خواتین کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم کے پروگرام مینیجر حسن پٹھان کے مطابق اس نوعیت کے اکثر واقعات بالائی سندھ میں پیش آئے ہیں۔ | اسی بارے میں لاڑکانہ: غیرت کے نام پر دوہرا قتل10 April, 2007 | پاکستان زخمی چہرہ، سہمی آنکھیں27 January, 2007 | پاکستان نوجوان کی ناک اور کان کاٹ ڈالے03 January, 2007 | پاکستان کاروکاری کا الزام: چار خواتین قتل29 November, 2006 | پاکستان سندھ: ’475 خواتین کا قتل‘28 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||