درہ آدم خیل: حجام کی دکان میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہیئر ڈریسر کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ درہ آدم خیل کے تحصیلدار خالد محمود نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ بدھ کو علی الصبح سپین تھانے کے علاقے میں ایک ہیئر ڈریسر کی دکان کے سامنے ہوا جس سے دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دھماکہ کیوں اور کس نے کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہیئر ڈریسرز کی دکانوں میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ درۂ آدم خیل میں کچھ عرصے سے مقامی طالبان کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر اضافہ ہوا ہے۔ درہ آدم خیل میں بعض نامعلوم افراد کی طرف سےہیئر ڈریسروں کو دھمکی آمیز خطوط ملے تھے کہ وہ شیو نہ بنائیں کیونکہ یہ ایک غیر شرعی عمل ہے۔ قبائلی علاقے باجوڑ میں بھی ہیئر ڈریسرز کو دھمکیاں ملی تھیں کہ وہ شیو بنانے سے باز رہیں۔ | اسی بارے میں درہ آدم خیل میں بھی شیو پر پابندی05 March, 2007 | پاکستان پشاور:حجاموں کو دھمکی آمیز خط16 March, 2007 | پاکستان موسیقی، حجام کی دکانوں پر دھماکے04 March, 2007 | پاکستان آدم خیل: این جی او کے دفتر میں دھماکہ12 February, 2007 | پاکستان درہ آدم خیل: آئی بی انسپکٹر کا قتل07 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||