ایک اور ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ روا رکھے جانے والے حکومتی رویے کے خلاف دپٹی اٹارنی جنرل چودھری افراسیاب خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چودھری افرسیاب دوسرے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں جو اس عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے ناصر سعید شیخ بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے سے احتجاجاً مستفعی ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کےخلاف نو مارچ کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجے جانے والے صدارتی ریفرنس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جج جواد خواجہ کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ دسٹرکٹ اور سول جج احتجاجاً مستعفی ہو چکے ہیں۔ چودھری افراسیاب کو چھ روز پہلے ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ چودھری افراسیاب نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی چھ روزہ تعیناتی کے دوران محسوس کیا کہ ان کو اس وقت حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ وکلاء برادری کے ساتھ ہونا چاہیے جو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ ہونےوالی زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ چودھری افراسیاب نے کہا:’میں نے اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا استعفی صدر کو بھیجوا دیا ہے۔‘ چودھری افراسیاب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور پنجاب بار کونسل کے ممبر رہ چکے ہیں اور ان کا شمار راولپنڈی اسلام آباد سے مشہور وکلاء میں ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی20 March, 2007 | پاکستان مستعفی ہونے والے ججوں کا ردِعمل19 March, 2007 | پاکستان کئی جج مستعفی، مظاہرے اور ہڑتالیں جاری19 March, 2007 | پاکستان مستعفی ہونے والے ججوں کا ردِعمل19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||