جائیداد کے لیے بھائی کا خاندان ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے ضلع خوشاب کے نواحی گاؤں جابہ میں اراضی کے تنازعے پر ایک شخص نے مبینہ طور پراپنے سگے بھائی سمیت اس کی بیوی اورچار بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ غلام اصغر اعوان کا اپنے مقتول بھائی غلام قادر کے ساتھ اراضی کے معاملہ پر جھگڑا چلا آرہا تھا۔ قتل ہونے والوں میں غلام قادر ،ان کی بیوی مہر بھری ،دو بیٹے ذکریا اور ظفر عباس کےعلاوہ بیٹیاں عزیزفاطمہ اور کنیزفاطمہ شامل ہیں ۔ غلام قادر کے گھر والے دوپہر کے وقت کھتیوں میں کام کررہے تھے اسی دوران اس کا بھائی غلام اصغر اعوان کھتیوں میں پہنچ گیا جہاں اس نے فائرنگ کرکے پہلے اپنے دو بھتیجوں کو قتل کیا اس کے بعد اپنے بھائی کی بیٹیوں کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے بھائی اور بھابی کو بھی قتل کردیا۔ ملزم چھ افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا کیونکہ خاندان کے تمام افراد قتل ہوچکے ہیں اور کسی نے مقدمہ درج نہیں کرایا ۔ | اسی بارے میں ایک خاندان کے پانچ افراد قتل02 December, 2006 | پاکستان گوجرانوالہ: سات افراد کا قتل29 March, 2006 | پاکستان لاہور: ماں چار بچوں سمیت قتل20 October, 2006 | پاکستان چار سگے بھائیوں کو پھانسی ہو گئی17 April, 2007 | پاکستان قتل کے جرم میں موت کی سزا31 March, 2007 | پاکستان بہنوں نے چھوٹی بہن کو جلا دیا25 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||