BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 March, 2007, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہنوں نے چھوٹی بہن کو جلا دیا

پاکستانی عورت(فائل فوٹو)
شکارپور پولیس دو سگی بہنوں کو تلاش کر رہی ہے جن پر اپنی چھوٹی بہن کو جلا کر مارنے کا الزام ہے۔

شکارپور کے علاقے خانچند آباد میں پولیس نے سنیچر کے روز اہل محلہ کی اطلاع پر ایک کمرے سے ہلاک ہونے والی لڑکی سمیرا راجپوت کی لاش برآمد کی تھی۔

سمیرا کے شوہر راجا منگنہار نے سونیا، سنبل اور فیصل راجپوت کے خلاف اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

راجا منگنہار نے بتایا کہ کچھ مہینے قبل گھریلو تنازعے کی وجہ سے انہوں نے اپنی سابقہ بیوی سونیا راجپوت کو طلاق دے دی تھی اور ان کی سوتیلی بہن سمیرا سے شادی کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ سونیا اپنی حق مہر کی رقم لینے کے لیے شکارپور آئی تھی لیکن اس دن وہ پیسوں کا بندوبست کرنے لاڑکانہ گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیچھے سونیا اور ان کی بہن سنبل نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر سمیرا کو بیڈ سے باندھ کے تیل چھڑکر آگ لگا دی جس سے وہ جل کر ہلاک ہوگئی۔

مقامی صحافی نادر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس گھر کے ملازم آصف عاربانی کو بھی پولیس نے شامل تفتیش کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل سونیا نے اسے پیسے دے کر بازار سے انڈے لانے کو کہا تھا، وہ جب واپس آئے تو گھر میں سے دھواں اٹھ رہا تھا اور پڑوسی باہر جمع تھے۔

ڈی پی او شکارپور کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ گھریلو تنازعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان لاہور کے رہائشی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اسی بارے میں
نوکری پر اصرار، بہن کا قتل
09 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد