ونی: بھائیوں کا بہن حوالےکرنے سےانکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں قبائلی جرگے کی جانب سے ونی کی گئی لڑکی کو بھائیوں نے مخالف فریق کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے بہن کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اتوار کے روز مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں قبائلی عمائدین کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے مابین جائداد کے تنازعہ پر چھ سال سے جاری خاندانی دشمنی کے خاتمے کے لیے ایک فریق کی پندرہ سالہ لڑکی تہمینہ کو قبائلی رسم سورہ یا ونی کے تحت مخالف فریق کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ تاہم ونی کی گئی لڑکی کے بھائیوں عرفان اللہ اور فرمان اللہ نے جرگے کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے بہن کو کسی نامعلوم مقام پہنچا دیا ہے۔ لڑکی کے بھائی عرفان اللہ نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ’ ہم بھائیوں نے جرگہ کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا ہے کیونکہ یہ ایک غیر اسلامی اور غیر قانونی رسم ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جرگے کے فیصلے کے خلاف انہوں مقامی انتظامیہ کے پاس ایک تحریری درخواست بھی جمع کی ہے لیکن تاحال سرکاری اہلکاروں نے اس سلسلے میں کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کے فیصلے کے فوری بعد انہوں نے اپنی بہن تہمینہ کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ عرفان اللہ کے بقول ان کے والد نے ان کی بہن کو ونی کرنے کے متعلق قبائلی جرگے کا فیصلہ قبول کیا ہے۔ عرفان اللہ ٹیلی فون پر بات کرتے وقت خوف زدہ تھا ۔ انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اور بہن کی زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ پندرہ سالہ تہمینہ نویں جماعت کی طالبہ ہے۔ مقامی اخبارات میں عرفان اللہ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ اس کی بہن تہمینہ نے دھمکی دی ہے کہ سورہ یا ونی کرنے کی صورت میں وہ خودکشی کر لے گی۔ | اسی بارے میں صلح کے لیے کم سن بچوں کا نکاح28 December, 2006 | پاکستان صنم کا خاندان عدم تحفظ کا شکار29 December, 2006 | پاکستان ونی: سولہ افراد کے خلاف مقدمہ14 March, 2006 | پاکستان ’ونی، زندہ درگور ہونے والی بات ہے‘24 November, 2005 | پاکستان صُلح کے لیے کمسن بچیوں کا نکاح23 November, 2005 | پاکستان ’ونی‘ کی شادی پر حالات کشیدہ22 November, 2005 | پاکستان ونی کے رشتے، مزید نو گرفتاریاں01 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||