ایک خاندان کے پانچ افراد قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کے قریب واقع قصبہ مریدکے میں سنیچر کی صبح تین نو عمر بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو ہلاک کردیا گیا جس کی وجہ مبینہ طور پر مکان کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ اس سال وسطی پنجاب میں یہ ایک ہی خاندان کے بیشتر افراد کو خاندانی دشمنی کی بنا پر ایک ساتھ ہلاک کردینے کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے۔ مریدکے میں یہ واقعہ سنیچر کی صبح محلہ احمد پورہ میں پیش آیا جہاں چالیس سالہ شہزاد شاہ ، ان کی اڑتیس سالہ بیوی نجف بی بی اور ان کی دو بیٹیوں دس سالہ سندس اور آٹھ سالہ سائرہ کوگولیاں مار کر ہلاک کردیاگیا جبکہ ان کے ایک سولہ سالہ لڑکے طیب شاہ کو رسی سےگلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ مریدکے سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے قتل کے الزام میں مقتول طاہر شاہ کے سوتیلے بھائی سجاد شاہ کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے پاس سے قتل کے لیے استعمال کیا جانے والا موزر پستول برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کا اس مکان کی ملکیت پر جھگڑا چل رہا تھا جس میں مقتول خاندان رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے سجاد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ آج سے دو سال پہلے مریدکے قصبہ میں بچوں کے پر اسرار قتل کے متعدد واقعات پیش آئے تھے اور پولیس نے ایک ملزم گرفتا رکرنے کا دعوی کیا تھا جس نے کالا جادو سیکھنے کے لیے ان بچوں کو ہلاک کیا تھا۔ وسطی پنجاب میں پرانی دشمنی اور جائیداد کے جھگڑوں کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے بہت سے افراد کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں۔اس سال بیس اکتوبر کو لاہور میں ایک جوان عورت اوراس کے چار نو عمر بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا گیا تھا جس کی وجہ مبینہ طور پر خاندانی جھگڑا بتائی گئی تھی۔ چار ستمبر سنہ دو ہزار چھ کو مبینہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔آٹھ مئی سنہ دو ہزار چھ کو شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ پرانی دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے چار کم سنوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ سترہ اپریل سنہ دو ہزار چھ کو گجرات میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اور انتیس مارچ کو گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں اتنے ہی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کارو کاری پر پہلی مقامی کارٹون فلم 21 March, 2006 | فن فنکار ’شیم‘ کاروکاری پر نئی دستاویزی فلم17 July, 2006 | Poll کاروکاری: سندھ میں چار خواتین قتل29 November, 2006 | پاکستان کاروکاری کا الزام: چار خواتین قتل29 November, 2006 | پاکستان پندرہ بچے ماں کی شفقت سے محروم30 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||