سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقہ میں کارو کاری کے نام سے جاننے جانے والی غیرت کے نام پر قتل کی رسم آج بھی سینکڑوں لڑکیوں اور عورتوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔ میڈیا کے اس دور میں عورتوں کے استحصال کی اس مخصوص ریت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور آواز اٹھانا نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔ ایک ایسی ہی کوشش ’شیم‘ نامی دستاویزی فلم بھی ہے۔ یہ دستاویزی فلم دستک کمیونیکیشن کی پیشکش ہے اور برٹش کونسل کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ چھتیس منٹ لمبی اس فلم میں کارو کاری کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی محرکات کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ دین اور قانون کے حوالہ سے کارو کاری کی حیثیت واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ | |  |