کاروکاری: سندھ میں چار خواتین قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شکار پور میں تین بہنوں سمیت چار خواتین کو کاری قرار دیکر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لڑکیوں کے ماموں سمیت سولہ افراد پر مقدمہ دائر کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کوصوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے ایک دیہی علاقے عبدو میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایوب مہر کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس میں ایوب کی تین بیٹیاں سترہ سالہ نسیم ، تینتیس سالہ صفیہ، چالیس سالہ شھزادی اور ان کی بہو پینتیس سالہ نسیماں ہلاک ہوگئیں۔ مزاحمت کے دوران لڑکیوں کا بھائی منٹھار زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ایوب مہر کی بیٹیاں سکھر میں کسی رشتہ دار کے گھر گئیں تھیں، جس پر ان کے ماموں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کاری قرار دیا تھا۔ مقتول خواتین کے بھائی گلبہار کا کہنا ہے کہ ان کی بہنوں پر کاری ہونے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے وہ بے قصور تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ الزام عائد ہونے کے بعد وہ اپنے سردار کے پاس شکایت لیکر گئے تھے جنہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ لڑکیوں کو کچھ نہیں ہوگا مگر اس کے باوجود ان کی بہنوں کو قتل کیا گیا۔ شکارپور پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں جبکہ ان کے دو بیٹوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ غیر مرد سے تعلقات رکھنے یا کاروکاری کے الزام میں ہر سال سندھ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد قتل ہوجاتی ہے۔ صدر پرویز مشرف نے غیرت کے نام پر قتل کو عام قتل قرار دینے کا حکم دیا تھا مگر اس کے بعد بھی واقعات میں واضح کمی نہیں ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں گزشتہ دنوں صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے لیکر اگست تک ایک سو سے زائد افراد کو کارو کاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے، جن میں چونتیس مرد اور باقی خواتین تھیں۔ کارو کاری کے الزام میں قتل کے اکثر واقعات بالائی سندھ کے اضلاع میں ہوتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جیکب آباد اور قمبر میں اٹھارہ افراد، شکارپور اور سکھر میں تیرہ افراد قتل کیئے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’پاکستانی عورتوں کے لیے فکرمند ہوں‘19 May, 2006 | آس پاس پسند کی شادی پر جان کے لالے04 May, 2006 | پاکستان ’خواتین کو کیا ملا‘09 March, 2006 | پاکستان کوئی فرق نہیں پڑتا15 June, 2006 | قلم اور کالم کارو کاری پر پہلی مقامی کارٹون فلم 21 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||