ڈیرہ بگٹی میں ’مخبر‘ کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں مسلح قبائلیوں کے ترجمان ہونے کے دعویدار ایک شخص نے کہا ہے کہ سرکار کے لیے مخبری کرنے والے ایک مقامی شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وڈیرہ عالم خان کا کہنا تھا کہ سوئی میں پیر کوہ کے مقام پر میر حسن نامی شخص کو گزشتہ روز مسلح قبائلیوں نے سرکار کے لیے مخبری کرنے کے الزام میں ہلاک کر دیا ہے۔ اس بارے میں سوئی کے پولیس افسر نے کہا کہ میر حسن بھیڑ بکریاں چرانے کے لیے گئے تھے اور بعد میں ان کی لاش ملی ہے۔ پولیس اس بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس نے اور کیوں ہلاک کیا ہے۔ اس کے علاوہ قلات میں ایک سکول کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا تھا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اتوار کی رات کو قلات میں ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب بھی دھماکہ ہوا تھا جس سے بڑی تعداد میں ٹیلیفون نمبر متاثر ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے چھاپے14 April, 2007 | پاکستان بارودی سرنگ، تین افراد ہلاک13 April, 2007 | پاکستان بلوچستان: کم از کم چار اہلکار ہلاک09 April, 2007 | پاکستان بلوچستان میں ’فضائی کارروائی‘28 March, 2007 | پاکستان ’ڈیرہ بگٹی میں دو مخبری پر ہلاک‘ 23 March, 2007 | پاکستان بلوچستان میں فوج کے خلاف قرار داد19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||