حکومتی وعدوں کا جائزہ لے رہے ہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کی مرکزی لال مسجد کے نائب مہتمم اور ترجمان غازی عبدالرشید نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد وہ حکومت کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ لال مسجد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں مفاہمت کا جو طریقہ کار طے پایا ہے اس پر مرحلے وار عملدرآمد ہوگا۔ ان کی گفتگو سے یہ عندیہ بھی ملا کہ مسجد سے ملحقہ بچوں کی لائبریری پر مدرسہ حفصہ کی طالبات کا قبضہ ختم کرنے کا ان کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلے مرحلے میں جو سات مساجد شہید کی گئی تھیں انہیں تعمیر کیا جائیگا جب وہاں نمازیں شروع ہوجائیں گی تو یہ مرحلہ مکمل ہوجائیگا۔ دوسرے مرحلے میں شریعت کے نفاذ کے سلسلے میں طریقہ کار طے کیا جائیگا۔‘ انہوں نے کہا کہ شریعت کے نفاذ کے سلسلے میں جو بھی طریقہ کار طے کیا جائیگا اس پر عملدرآمد کے لئے وہ دیکھیں گے کہ حکومت کیا ٹھوس اقدامات کرتی ہے اس کے بعد ہی لائبریری کے معاملے کو دیکھا جائے گا۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ہونے والی پیش رفت پر غازی عبدالرشید نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے پر کام ہورہا ہے اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے حکام اس سلسلے میں اجلاس کررہے ہیں اور شہید کی گئی مساجد کی انتظامیہ سے ان کی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ مثبت انداز میں چل رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر کے سلسلے میں انہوں نے حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو پاکستانی اخبارات نے چوہدری شجاعت حسین سے منسوب یہ بیان نمایاں طور پر شائع کیا تھا کہ لال مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ ان کے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور یہ مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ دریں اثناء لال مسجد کی انتظامیہ نے ایک شکایت سینٹر بھی قائم کردیا ہے جس کا اعلان غازی عبدالرشید نے اتوار کو جامعہ حفصہ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے دعوی کیا کہ لوگ اپنے مسائل کے سلسلے میں ان سے رابطہ کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں یرغمال بنائی گئی خواتین رہا29 March, 2007 | پاکستان حفصہ کی طالبات کے خلاف مقدمات29 March, 2007 | پاکستان ’خواتین کا اغواء، ایک سازش تھی‘31 March, 2007 | پاکستان جامعہ حفصہ مدارس بورڈ سے خارج09 April, 2007 | پاکستان ’مذاکرت میں اسی فیصد پیشرفت‘11 April, 2007 | پاکستان ’ڈیل ملک تباہ کر دے گی‘17 April, 2007 | پاکستان جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرے19 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||