BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 April, 2007, 23:41 GMT 04:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زرعی معاہدوں کے خلاف مارچ

ڈبلیو ٹی او مخالف ریلی
ریلی میں پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ سندھ ، سرحد اور بلوچستان سے آئے ہوئے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈبلیو ٹی او کے زرعی معاہدوں اور لاہور میں جاری کینز گروپ کی کانفرنس کے خلاف کسانوں اور سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں نے ایک بڑی ریلی نکالی۔

ریلی ایسے موقعہ پر نکالی گئی جب لاہور میں اُنیس ممالک کے کینز گروپ کی تین روزہ کانفرنس جاری ہے اور اس میں زرعی سبسڈی کے حوالہ سے ڈبلیو ٹی او کے لیے سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔ کینز کانفرنس میں رکن ممالک کے علاوہ ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامے بھی شریک ہیں۔

مختلف این جی اوز اور کسان تنظیموں پر مشتمل ایکشن گروپ برائے پائیدار زراعت (ساگ) نے کینز کانفرنس کے دوسرے روز منگل وار کو اس کے متوازی کسان مزاحمتی کانفرنس کا انقعاد کیا۔ جس کے بعد کسانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈیوس روڈ سے ایک ریلی نکالی ۔

اتحاد
 کسان سندھ کا ہو چاہے پنجاب سرحد یا بلوچستان کا ہم سب کا بھلا اسی میں ہے کہ متحد ہو جائیں نہیں تو حکمران ہمیں نہ حقوق دین گے نہ جینے دیں گے۔ اگر جینا ہے تو متحد ہونا پڑے گا
علو بھیل
عالمی زرعی معاہدوں کے خلاف شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا گیا۔ ریلی میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈبلیو ٹی اور کینز گروپ اور پاکستان حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ جبکہ مظاہرین ’جہڑا بووے او ہی کھاو‘، ’کینز گروپ قبضہ گروپ‘، ’جاہل وزیروں کے زرعی معاہدے نامنظور‘، ’ڈاکو قاتل ڈبلیو ٹی او‘، ’ کسان کا قاتل ڈبلیو ٹی او‘، ’جنرل کرنل ہائے ہائے‘، ’وڈ وڈیرے ہائے ہائے‘ جیسے نعرے لگا کر عالمی معاہدوم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین کی قیادت پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق طارق، ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے رہنما عرفان مفتی، غریب کسان تحریک کی نسرین اعوان، آفتاب عالم اور دیگر رہنا کر رہے تھے۔

ریلی اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں اور عام کسانوں نے ڈبلیو ٹی او کے زراعت سے متعلق معاہدوں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینز گروپ غریب ممالک کے لیے نہیں بلکہ امیر ممالک کے حقوق کے تحفظ کے لیےکام کر رہا ہے اور لاہور میں ہونے والی کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوگوں کو کانفرنس کی تفصیلات سے کیوں آگاہ نہیں کیا جا رہا۔

پاک بھارت مقابلہ
 اگر بھارت ایک میزائل کا تجربہ کرتا ہے تو پاکستان دو میزائل چھوڑ دیتا ہے۔ اسلحہ کی دوڑ میں بھارت کا مقابلہ کرنے والے ہمارے حکمران زرعی شعبہ میں بھارت کی جانب سے اپنے کسان کو دی گئی مراعات کا مقابلہ کیوں نہیں کرتے۔ ’کسان کو یہان بجلی پر سبسڈی کیوں نہیں دی جاتی‘، ’کیوں بیج اور کھاد سستی نہیں کی جاتی‘۔
مظاہرین
انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان زراعت پر سے سبسڈی ختم کرنے کے خلاف مثبت کردار ادا کر رہا تھا لیکن اب اپنی پالیسی بدل کر پاکستان کے حکمرانوں نے نہ صرف دیگر غریب ممالک بلکہ اپنے کسان کے ساتھ بھی غداری کی ہے۔

انہوں نے کینز کانفرنس کو امیر کسانوں کی کانفرنس قرار دیا اور کہا کہ کسانوں کی یہ کانفرنس اصل میں مزاحمتی کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ایک میزائل کا تجربہ کرتا ہے تو پاکستان دو میزائل چھوڑ دیتا ہے۔ اسلحہ کی دوڑ میں بھارت کا مقابلہ کرنے والے ہمارے حکمران زرعی شعبہ میں بھارت کی جانب سے اپنے کسان کو دی گئی مراعات کا مقابلہ کیوں نہیں کرتے۔ ’کسان کو یہان بجلی پر سبسڈی کیوں نہیں دی جاتی‘، ’کیوں بیج اور کھاد سستی نہیں کی جاتی‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک سے عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے جا رہا ہے جنہوں نے عالمی معیار کی مارکیٹیں بنائی ہیں۔

کانفرنس میں شریک شیخوپورہ کے ایک عام کسان نے کینز کانفرنس کو کرین کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہمیں کیمیائی کھاد کی عادت ڈالنے کے لیے کسانوں میں کھاد مفت میں تقسیم کیا جس سے پیداواری لاگت ڈیڑھ ہزار سے بڑھ کر پندرہ ہزار فی ایکڑ تک چلی گئی ہے لیکن پیداوار میں رتی برابر بھی اضافہ نہیں ہوا۔

سندھ کے شہر ٹنڈو محمدخان سے آّئے ہوئے کسان علو بھیل نے کہا کہ کسان سندھ کا ہو چاہے پنجاب سرحد یا بلوچستان کا ہم سب کا بھلا اسی میں ہے کہ متحد ہو جائیں نہیں تو حکمران ہمیں نہ حقوق دین گے نہ جینے دیں گے۔ اگر جینا ہے تو متحد ہونا پڑے گا۔

اسی بارے میں
پاکستان کو آموں کی کمائی
16 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد