پشاور: دھماکے سے دو بچیاں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک نواحی علاقے میں واقع ایک گھر میں ہینڈ گرینڈ پھٹنے سے دو بچیاں ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں محلہ باچاخیل میں پیر کی صبح سات بجکر پندرہ منٹ پر اس وقت پیش آیا جب گھر کے مکین ناشتہ کے لیے جمع تھے۔ تھانہ بڈھ بیر کے اے ایس آئی بشیر داد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ گھر کے اندر پہلے سے ہینڈ گرنیڈ موجود تھا جو کسی طریقے سے بچوں کے ہاتھ لگ گیا۔ بچوں کے کھیلنے کے دوران دھماکہ ہوا جس سے وہاں موجود دو بچیاں مسماۃ سارہ اور مسماۃ بشرہ موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ دو خواتین سمیت تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے فوراً بعد اعلیٰ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑوں کے نمونےحاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بڈھ بیر پشاور شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع ہے جہاں مقامی لوگوں کے مطابق شخصی دشمنیاں عام ہیں۔ | اسی بارے میں پشاور میں بم دھماکہ، چار زخمی26 March, 2007 | پاکستان پشاور میں مزید دھماکے27 March, 2007 | پاکستان پشاور میں بم دھماکہ، دو زخمی05 April, 2007 | پاکستان پشاور میں بم دھماکہ06 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||