BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 April, 2007, 07:42 GMT 12:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راولپنڈی: سیاچین مذاکرات شروع

سیاچین میں خراب موسم کی وجہ سے دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجی مارے جاچکے ہیں
پاکستان اور بھارت کے درمیاں دنیا کے اونچے ترین میدان جنگ سیاچن کا تنازعہ حل کرنے کے بارے میں دو روزہ بات چیت راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔

بھارت کے نو رکنی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع شیکھر دت کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت کامران رسول کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھی اس میں شامل ہیں۔

دونوں ممالک کی قیادت کے حالیہ بیانات سے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ سیاچن کے حل کے بارے میں کوئی بریک تھرو متوقع ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بریک تھرو ہوا بھی تو اس کا اعلان بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورۂ پاکستان کے وقت ہوگا۔

سطح سمندر سے ساڑھے پانچ ہزار بلندی پر واقع سیاچن کے برفانی علاقے میں دونوں ممالک کے لیے افواج رکھنا انتہائی مشکل ہے۔

سیاچین کا مشترکہ انتظام؟
 اس دوران سیاچن کو ’پیس پارک‘ بنانے اور مشترکہ انتظام سنبھالنے سمیت کئی تجاویز زیر بحث رہی ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بات چیت میں کسی حل پر اتفاق کرلیا جائے گا۔
گزشتہ بیس برسوں سے جاری اس تنازعہ کے دوران دونوں ممالک کے بیسیوں سپاہی جھڑپوں سے زیادہ موسمی اثرات سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان کہتا ہے کہ بھارت نے انیس سو چوراسی میں سیاچن کے اس حصے پر قبضہ کرلیا جو پاکستان کے زیر انتظام تھا۔ جبکہ بھارت اس سے انکار کرتا رہا ہے۔

جامع مذاکرات کے تحت بات چیت کے کئی ادوار کے دوران سیاچن سے افواج کو نکالنے پر تو ابتدا سے اتفاق رہا ہے لیکن اختلافی نکتہ یہ رہا ہے کہ اس کی حیثیت کا تعین کیسے ہو۔

پاکستان کہتا ہے کہ انیس سو چوراسی سے پہلے جو علاقہ جس کے پاس تھا وہ اس کا ڈکلیئر کیا جائے جبکہ بھارت کہتا رہا کہ اب جہاں اور جیسے افواج ہیں وہ علاقہ اس کا سمجھا جائے۔

اس دوران سیاچن کو ’پیس پارک‘ بنانے اور مشترکہ انتظام سنبھالنے سمیت کئی تجاویز زیر بحث رہی ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس بات چیت میں کسی حل پر اتفاق کرلیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سنیچر کو بات چیت کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کئی برسوں بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کا سیکریٹری دفاع کوئی سویلین مقرر کیا گیا ہے اور وہ پاک بھارت مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ سیکریٹری دفاع کے عہدے پر ماضی میں زیادہ تر ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسران تعینات کیے جاتے رہے ہیں۔

پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہنتھیا گلی کی سفارت
کشمیر پر پیش رفت ہے مگر تفصیلات مبہم
سیاچین کا سچ
بھارتی فوج کی بہادری کے غلط دعوے
سیاچندشمن کون؟
تنہائی ، پہاڑ یا سردی: سیاچن کا سفر ویڈیو میں
کشمیر کانفرنس
وزیراعظم منموہن سنگھ نے کیا کہا
مذاکراتتوقعات اور حقائق
مذاکرات کے ایک اور دور کا پیر سے آغاز
 منموہن سنگھ دل جیتیں گے: منموہن
منموہن سنگھ اگلے ہفتے کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں
من موہن سنگھبڑھتے ہوئے تعلقات
امریکی سرمایہ کاری، بھارت اصلاحات کرے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد