برفانی تودہ: تیئس ہلاک، تیرہ لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سرحد کے شمالی ضلع چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تئیس ہوگئی ہے جبکہ تیرہ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بالائی چترال کے دورافتادہ علاقہ تورکوہ گاؤں واشیج میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب دو دن سے جاری بارشوں اور برف باری کی وجہ سے قریبی پہاڑوں سے ایک بڑا برفانی تودہ مقامی آبادی پر آ گرا جس سے تقریباً چھبیس گھر دب گئے۔ چترال کے سپرٹنڈنٹ پولیس اعجاز احمد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اب تک تئیس افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ افراد بدستور لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اور مقامی لوگ امدادی کاموں میں حصہ لے رہے لیکن برف باری اور تودے گرنے کے واقعات کے سبب چترال کی تقریباً تمام سڑکیں اور راستے بند ہیں اور اس وجہ سے لوگوں کو نکالنے اور طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اعجاز احمد نے بتایا کہ چترال کی انتظامیہ نے امدادی کاموں کے لیے صوبائی حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں سے ہیلی کاپٹر طلب کیے ہیں۔ چترال کے مقامی صحافی گل حماد فاروقی کے مطابق اگر علاقے میں ہیلی کاپٹر فوری طور پر نہیں پہنچائےگئے تو مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برف باری اور بارش سے علاقے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوا ہے اور متاثرہ علاقے سے وائرلیس کے ذریعے اطلاعات مل رہی ہیں۔ | اسی بارے میں دیر: تودہ گرنے سے پانچ ہلاک21 March, 2007 | پاکستان سرحد، کشمیر: بارشیں، بیس ہلاک20 March, 2007 | پاکستان پہاڑی تودے تلے دب کر تیرہ ہلاک24 February, 2007 | پاکستان کوٹلی: تودہ گرنے سے چودہ ہلاک06 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||