BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 March, 2007, 03:07 GMT 08:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کےحامیوں کی نئی تجویز

چوہدری شجاعت حسین
ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان میں انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں
پاکستان میں ان دنوں موجودہ اسمبلیوں کی مدت میں اضافہ پر نئی بحث چھڑ گئی ہے حکومت کے بعض اراکین کا کہنا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت پانچ کی بجائے چھ برس کر دی جائے جبکہ اپوزیشن کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر جمہوری ہوگا اور اس کا راستہ روکا جائے گا۔

اس بحث کا آغاز متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر بابرغوری کی اسمبلیوں کی مدت ایک برس بڑھا دینے کی اس اپیل کے بعد شروع ہوا جو انہوں نے میڈیا کے ذریعے صدر پاکستان سے کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیےایسا کیا جانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ آئین کے تحت ملک میں ایمرجنسی لگا کر اسمبلیوں کی مدت ایک برس بڑھائی جا سکتی ہے۔بعد میں لندن سے ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اسے ایک وفاقی وزیر کی ذاتی رائے قرار دیا گیا لیکن سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ جملے ان کے منہ سے اتفاق سے نہیں نکلے کیونکہ ایم کیو ایم میں آزادانہ بیانات دینے کی روایت موجود نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل منور حسن نے کہا کہ بابر غوری نے ایسا ’لندن کے باس اور اسلام آباد کے باس‘ کے حکم پر کیا ہے ان کا اشارہ الطاف حسین اور صدر مشرف کی جانب تھا۔

اگلے ہی روز حکمران مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے بھی نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بالکل وہی بات دہرائی انہوں نے کہا کہ

ایران پر حملہ
ایران پر حملے کی صورت میں یا دوسرے ملکی حالات کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی لگا کر انتخابات ایک برس کے لیے ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین
ایران پر حملے کی صورت میں یا دوسرے ملکی حالات کے پیش نظر ملک میں ایمرجنسی لگا کر انتخابات ایک برس کے لیے ملتوی کیے جا سکتے ہیں۔

یہ اعلان یوں تو تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ایک دھچکے کا سبب بنا ہے لیکن پیپلز پارٹی پر خاص طور بجلی بن کر گرا جسے شدت سے آئندہ انتخابات کا انتظار ہے۔

پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے اس نئی صورتحال کو انہی اسمبلیوں سے صدر مشرف کے دوبارہ انتخاب کی کوشش کے سلسلے کی نئی سازش قرار دیا ہے۔

دینی جماعتوں کے اتحاد مجلس عمل نے بھی اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے اورایم ایم اے کی بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان مولانا امجد خان نے پیر کوایک ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اگر صدر مشرف نے انہی اسمبلیوں سے دوبارہ منتخب ہونے کی کوشش کی تو ان کی جماعت کے امیر مولانا فضل الرحمان خود تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے اور ایک مشترکہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نئیر بخاری نے کہا کہ اگر اسمبلی کی مدت ایک برس بڑھ بھی جائے تو تب بھی صدر مشرف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کا معاملہ متنازعہ ہے کیونکہ ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ان کے صدراتی عہدے کی مدت کب شروع ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ مدت صدر تارڑ کو ہٹا کر پہلی بار حلف لینے سے شروع ہوئی تھی، سنہ دوہزار دو کے ریفرنڈم سے شروع ہوئی تھی یا سنہ دوہزار چار میں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے شروع ہوئی؟

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ آئین میں یہ گنجائش تو موجود ہے کہ ایمرجنسی لگا کر اسلمبیوں کی مدت ایک برس بڑھائی جاسکتی ہے تاہم انہوں نے کہا ایمرجنسی لگنے کی صورت میں شہریوں کے بنیادی اور انسانی حقوق سلب ہوجائیں گے وہ عدالتوں سے داد رسی نہیں پاسکیں گے ،تقریر و تحریر کی آزادی ختم ہوجائے گی اور حکومت جس مرضی خبر کو رکوا یا لگوا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر، کابینہ کے مشورے پر یا ازخود ایمرجنسی لگا سکتے ہیں لیکن اس سے اسمبلی کی مدت از خودبڑھ نہیں جائے گی بلکہ اس کا فیصلہ ایوان میں ہی ہوگا جہاں ان کے بقول اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کریں گی۔

مسلم لیگ نواز کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر ملکی صورتحال خراب ہے تو انتخابات ملتوی کرنے کی بجائے فوری کروانے چاہیے تاکہ تازہ اور حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ معرض وجود میں آنے والی اسمبلیاں حالات کا مقابلہ کر سکیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بہرحال موجودہ سیاسی صورتحال اس لحاظ سے انوکھی ہے کیونکہ چند عشروں سے پاکستان میں بعض سیاسی اور جمہوریت پسند حلقے ہمیشہ اس خوف میں مبتلا رہے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کربھی پائیں گی یا نہیں؟ اور اب نیا ڈریہ پیدا ہوا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے بعد بھی ختم نہ ہوسکیں۔

اسی بارے میں
مشرف کی آئینی مشکلات
01 January, 2007 | پاکستان
مشرف: سیاسی سرگرمیوں پر بحث
07 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد