’مشرف وردی نہیں اُتاریں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے بش انتظامیہ کو آئندہ انتخابات سے قبل فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ یہ بات بدھ کی شام حکومت پاکستان کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمینٹ ’پی آئی ڈی‘ کے سربراہ کی مہر سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔ در اصل یہ تردیدی بیان جوسرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ نے واشنگٹن کی ڈیٹ لائن سے جاری کیا ہے اور اس پر ’پی آئی ڈی‘ کے سربراہ کی مہر لگا کر مقامی اخبارات کو جاری کیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے کہا ہے ’امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ نے منگل کو پاکستانی اخبار ( نوائے وقت) میں نائب وزیر خارجہ نکولس برنس سے منسوب جو خبر شائع کی ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے انہیں آئندہ انتخابات سے قبل فوجی عہدہ چھوڑ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، وہ درست نہیں۔‘ ’اے پی پی‘ نے کوئی نام بتائے بنا اپنی خبر میں کہا ہے کہ سٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کے ایک افسر کے مطابق پاکستان نے انہیں آئندہ انتخابات سے قبل فوجی عہدہ چھوڑنے کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ منگل کو روزنامہ نوائے وقت نے شہہ سرخی سے خبر شائع کی تھی جس میں نکولس برنس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے آئندہ انتخابات سے قبل فوجی عہدہ چھوڑنے کی انہیں یقین دہانی کروائی ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کے بعد پاکستان کے سیاسی حلقوں میں خاصی چیمہ گوئیاں ہورہی تھیں لیکن بدھ کو جس غیر معمولی انداز میں یہ تردید جاری کی گئی ہے اس سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ | اسی بارے میں انتخابات وقت پر، شفاف ہوں: بش04 March, 2006 | پاکستان وردی ابھی نہیں اترےگی : مشرف06 December, 2006 | پاکستان جنرل مشرف کا انٹرویو26 September, 2005 | پاکستان ’مشرف وردی میں منتخب ہونگے‘13 June, 2006 | پاکستان ’ریپ، دولت، شہریت کا ذریعہ‘ 14 September, 2005 | پاکستان ایم ایم اے کا یوم سیاہ اور احتجاج01 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||