کراچی: بلوچ سینیٹر کے بیٹے کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سابق سینٹر مہیم خان بلوچ کے نوجوان بیٹے ظہیر الدین احمد قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر نے بلوچستان میں پسند کی شادی کے بعد کراچی میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ شہر کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کے مطابق ظہیر بلوچ پر اس وقت فائر نگ کی گئی جب وہ اپنی کار میں گھر سے کہیں جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایک کار میں سوار تین افراد نے ظہیر کی گاڑی کو روکا اس میں سے ایک نے اتر کر اس پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کو تین گولیاں لگی ہیں۔ گلستان جوہر کے تھانیدار محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ظہیر نے کچھ عرصے قبل بلوچستان میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد وہ وہاں سے کراچی منتقل ہوگیا تھا اور یہاں ایک فلیٹ میں رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شادی سے لڑکی کے خاندان والے ناراض تھے۔ ظہیر کے والد مہیم خان کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی سے رہا ہے اور وہ سینیٹر رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ دائر نہیں کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا کے مقتول کے ورثا کراچی آ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں مقدمہ قتل میں 7 کو سزائے موت24 February, 2007 | پاکستان پنجاب کی صوبائی وزیر ظل ہما قتل20 February, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں شیعہ رہنما قتل14 February, 2007 | پاکستان گریش کمار قتل، ’اہم‘ ملزم گرفتار10 February, 2007 | پاکستان درہ آدم خیل: آئی بی انسپکٹر کا قتل07 February, 2007 | پاکستان ’قتل سازش کا نتیجہ، غیرت نہیں‘31 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||