BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 10:20 GMT 15:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب کی صوبائی وزیر ظل ہما قتل

 ظل ہما
ظل ہما نے لاہور کے جنرل ہسپتال میں سرجری کے دوران دم توڑا
پنجاب کی وزیر برائے سماجی بہبود ظل ہما عثمان منگل کی سہ پہر ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

ظل ہما گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں لوگوں سے بات چیت کر رہی تھیں کہ مجمع میں سے ایک شخص نے اٹھ کر تیس بور پستول سے ان پر گولی چلائی جو ان کے سر میں لگی۔

صوبائی وزیر کو پہلےگوجرانوالہ کے ضلعی ہسپتال لے جایا گیا۔ بعد ازاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ سرجری کے دوران دم توڑ گئیں۔

گوجرانوالہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس خادم بھٹی کا کہنا ہے کہ مجمع میں موجود لوگوں نے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا ہے جس پر گولی چلانے کا الزام ہے۔ حملہ آور کا نام غلام سرور اور عمر چالیس سال بتائی گئی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق غلام سرور نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ عورتوں کا اعلی عہدوں پر فائز ہونا اللہ کے احکام کی خلاف ورزی اور مردوں کو محکوم بنانے کی کوشش ہے۔ تاہم پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اب تک ملزم کا کسی مذہبی یا انتہا پسند تنظیم سے کسی تعلق کا پتہ نہیں چلا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد