اخبار پر پابندی کے خلاف احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں صحافیوں نے روزنامہ اسلام اور دو ہفت روزہ جریدوں کی اشاعت پر پابندی اور الجزیرہ چینل کے کیمرہ مین سامی الحاج کی گوانتانامو میں قید کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ہے اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔ پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے کارکن اور روزنامہ اسلام کے ملازمین ’صحافت پر پابندی نامنظور‘ اور ’فوجی حکمراں نامنظور‘ کے نعرے لگاتے ہوئے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر دھرنا دیا گیا۔ پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل مظہر عباس نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور صحافیوں کے خلاف حملے جمہوریت کو کچلنے کی کوشش ہیں کیونکہ کبھی کسی اخبار کی پالیسی پر اعتراض کیا جاتا ہے، کبھی کسی صحافی کو بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق ہونے کے الزام میں حراست میں لیا جاتا ہے تو کبھی حیات اللہ کی لاش دبائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے فرائڈے سپیشل پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے مگر حکومت کوئی الزام ثابت نہیں کرسکی ہے۔ صحافیوں کی یونین کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت کو کسی اخبار یا صحافی سے کوئی شکایت ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی یا عدالتی چارہ جوئی کرے۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اگر روزنامہ اسلام سے پابندی ختم نہیں کی گئی تو ملازمین کے بچے اور صحافی گورنر ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کریں گے۔ روزنامہ اسلام کے مدیر قاری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ اگر محکمۂ داخلہ محکمۂ داخلہ کے پاس ایسا کوئی حکم نامہ موجود ہے تو انہیں اس کی نقل فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہم اس پابندی کو برداشت نہیں کریں گے کیونکہ صحافت ان کا روزگار ہے۔ اس پابندی سے ایک سو بتیس ملازم بے روزگار ہوگئے ہیں‘۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے جمعرات کو روزنامہ اسلام، ہفت روز اسلامی اخبار اور ماہنامہ الابرار کے ڈکلریشن وفاقی حکومت کی ہدایت پر منسوخ کردیئے تھے۔ | اسی بارے میں سندھ میں کئی ڈیکلئریشن منسوخ22 February, 2007 | پاکستان پشاور:مغوی صحافی رہائی میں کامیاب 21 February, 2007 | پاکستان پشاور میں حکومت پر عدم اعتماد16 February, 2007 | پاکستان پیمرا کا ترمیم شدہ بِل منظور15 February, 2007 | پاکستان سامی الحاج کے حق میں احتجاج15 February, 2007 | پاکستان صحافی کی اغوا پر احتجاجی ریلی23 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||