اڑتیس کی شناخت ہوگئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ پانی پت ٹرین واقعہ میں ہلاک ہونے والے اڑتیس مسافروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں بتیس پاکستانی اور چھ بھارتی باشندے شامل ہیں۔ پانی پت ٹرین حادثہ میں بھارتی ریلوے اور پاکستان ریلوے کے درمیان رابطہ افسر کے طور پر کام کرنے والے مقصود احمد خان کی جاری کردہ فہرست کے مطابق جمعہ کی صبح تک پاکستان ریلوے کو اڑتیس ہلاک ہونے والے مسافروں اور بارہ زخمی مسافروں کی فہرست موصول ہوگئی تھی۔ پاکستان ریلوے نے اپنے چند افسران کو پانی پت ٹرین واقعہ کے بعد مسافروں کی شناخت اور دیگر معاملات میں رابطہ کا کام انجام دینے کے لیے دلی بھیجا ہوا ہے جو پاکستان ریلوے کو تازہ ترین معلومات فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کے مطابق پانی پت واقعہ میں ہلاک ہونے والے سترہ افراد کی میتیں جمعہ تک واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئی تھیں اور ان میں سے بارہ کو ان کے لواحقین کے سپرد کردیا گیا تھا۔ ریلوے افسر کے مطابق پانچ میتیں ابھی لاہور میو ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی بھارت میں ہی تدفین کردی گئی ہے۔ ریلوے افسر کا کہنا ہے کہ دس شناخت ہونے والے زخمیوں میں سے سات بائیس فروری کو پاکستان پہنچ گئے تھے جنہیں میو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ لاہور میں بھارت ہائی کمیشن کے عارضی دفتر کے ویزا افسر مسکین کمار مستفی نے کہا کہ جمعہ کی شام تک انہوں نے پانی پت ریل حادثہ کے متاثرین کے رشتے داروں کو بھارت جانے کے لیے اٹھاسی ویزے جاری کیے تھے۔ ہائی کمشین کے ویزا افسر کا کہنا تھا کہ جمعہ کی شام کو یہ عارضی ویزا دفتر بند کردیا جائے گا کیونکہ ان کے بقول اس کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوگیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی فہرست کے مطابق جن ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ہوچکی ہے ان کےنام یوں ہیں۔ 1۔ کشمیر سنگھ۔ رہائشی فیروزپور پنجاب | اسی بارے میں ’33 لاشوں کی شناخت ہوگئی‘22 February, 2007 | انڈیا بےشناخت لاشیں، اجتماعی تدفین 23 February, 2007 | انڈیا مشتبہ فرد ہریانہ پولیس کے حوالے 23 February, 2007 | انڈیا سمجھوتہ کے زخمی پاکستان پہنچ گئے22 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||