BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگو سے کرفیو اٹھا لیا گیا

ہنگو میں عاشور کے روز کرفیو نافذ کیا گیا تھا
صوبہ سرحد کےجنوب مغربی شہر ہنگو میں حکام نے سنیچر کو بارہ دن سے نافذ کر فیو کو مکمل طور پر اٹھا لیاہے جب کہ سکیورٹی کے پیش نظر فوج کی علاقے میں تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہنگو کے ناظم غنی الرحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ اہل تشیع اور اہل سنت کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین نے بارہ رکنی جرگے کو فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ان کے بقول فریقین نے جرگے کے ساتھ ایک ایک کروڑ روپے بطور ضمانت جمع کئے ہیں۔

ضلعی ناظم کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں عاشورہ کے دن سے بند سکول جمعہ کودوبارہ کھل گئے تھے جبکہ ہنگو بازار بھی مکمل طور پر کھلا ہوا ہے تاہم بارش کی وجہ سے بازار میں لوگوں کا رش کم ہے۔

غنی الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر میں ممکنہ خود کش حملوں کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جسکی وجہ سے حکومت نے کچھ دنوں تک ہنگو میں فوج کی موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ عاشورہ کی صبح ہنگو میں قومی امام بارگاہ کے سامنے راکٹ گرنے اور اس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے تھے جس کے فوری بعد شہر کو فوج کے حوالے کر کے وہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

اورکزئی ایجنسی کا بارہ رکنی مصالحتی جرگہ پیر کے روز سے اپنا کام شروع کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد