BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 February, 2007, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل آباد: بھٹے، کارخانے اورگاڑیاں

فیصل آباد
اگر شہر میں نیا اڈہ بن جائے تو دھواں ختم ہوجائے گا
فیصل آباد پاکستان کے چند بڑے صنعتی شہروں میں سے ایک ہے جہاں شہر کے اندر تین سو سے زیادہ کارخانے اور ملیں ہیں۔

تقریبا پچیس لاکھ سے زیادہ آبادی کے اس شہرمیں لائل پور ٹاؤن کے ناظم رانا زاہد محمود کے مطابق ساڑھے چھ لاکھ رجسٹرڈ موٹر گاڑیاں ہیں۔

فیصل آباد کے مصروف اور پر ہجوم بس اڈے پر کھڑے ہوجائیں تو گرد و غبار، گاڑیوں کا دھواں، بسوں کے پریشر ہارنز کی کان پھاڑتی ہوئی آوازیں اور اردگرد بہتےگندے پانی کے درمیان چند لمحے گزارنا بھی دشوار معلوم ہوتاہے۔

کئی جگہ کوڑے کو جلا کر ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ لائل پور ٹاؤن کے اندر ہی تینتالیس فلتھ ڈپو بنے ہوئے ہیں جن میں کوڑا کرکٹ ڈالا اور جلایا جاتا ہے۔

شہر میں جگہ جگہ آبادی کے بیچوں بیچ کوئلے سے اینٹے پکانے والے بھٹوں کی چمنیاں دکھائی دیتی ہیں جن سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا رہتا ہے۔

کارخانوں کا گندا پانی شہر کے نالوں میں گرتا ہے۔

فیصل آباد کے لائل پور ٹاؤن کے ناظم کے مطابق فیصل آباد دنیا کا اس اعتبار سے سب سے بڑا شہر ہے جس کی میونسپل حدود میں سب سے زیادہ کارخانے ہیں۔

کارخانوں کا گندا پانی شہر کے نالوں میں گرتا ہے

ٹاؤن ناظم کے مطابق شہر کے اندر تین سو سے زیادہ کارخانے اور ملیں ہیں جن میں ڈائینگ، نٹنگ، سپننگ وغیرہ ہوتی ہے اور ایک ایک مل میں پچا پچاس ہزار سپنڈل لگے ہوئے ہیں۔

ناظم زاہد محمود کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے کارخانوں سے اڑنے والا سوتی روواں اور آلودہ غبار صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور سانس کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

گارمنٹس کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے نوجوان مدثر علی کہتے ہیں کہ شہر کا ماحول بہت خراب ہے۔’اتنا شور ہے کہ بات کرنا مشکل ہوتا ہے اور گاڑیاں اتنا دھواں چھوڑتی ہیں کہ دیکھنا مشکل ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دھویں سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔

بہاولنگر سے فیصل آباد آئے ہوئے ایک شہری خالد محمود کا کہنا ہے کہ اس شہر کی فضا صاف نہیں، بہت دھواں اور گرد و غبار ہے۔ ان کا خیال ہے کہ دھویں کی بڑی وجہ بسیں ہیں اور اگر انہیں سی این جی لگا دی جائے تو دھواں کم کیا جا سکتا ہے۔

مدینہ کالونی کے رہائیشی ذوالفقار کا کہنا ہے کہ دھول گرد بہت زیادہ ہے۔ وہ دھویں کو بھی گرد و غبار کی اصطلاح میں شامل سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ مٹی ہمارے اندر جاتی ہے اور صحت کو خراب کرتی ہے۔

شہر میں جگہ جگہ آبادی کے بیچوں بیچ کوئلے سے اینٹے پکانے والے بھٹوں کی چمنیاں دکھائی دیتی ہیں

فیصل آباد کے لاری اڈہ پر موجود ایک شہری لیاقت علی کہتے ہیں کہ اگر شہر میں نیا اڈہ بن جائے تو دھواں ختم ہوجائے گا اور خراب گاڑیوں کے انجن ٹھیک کرالیے جائیں تو بھی دھواں کم ہوسکتا ہے۔ تاہم وہ کہتے ہیں کہ وہ تو مزدور ہیں یہ تو مالکوں کی مرضی ہے کہ وہ انجن ٹھیک کرائیں۔

لائل پور ٹاؤن ناظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر سے آلودگی دور کرنے کے لیے اگلے تین برسوں میں دس ہزار درخت لگانے کا ٹھیکہ دیا ہے۔

تاہم انہوں نے دو فروری کو دنیا میں گلوبل وارمنگ کا دن منائے جانے سے بے خبری کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

منچھر جھیلمنچھر جھیل
آلودگی سے سینکڑوں مائی گیر بے روزگار
آلودگی کا بحران
پاکستان کے بڑے شہر دنیا بھر میں آلودہ ترین
فائل فوٹوگمشدہ نوجوان
’عبدالباسط کو پولیس پکڑ کر لے گئی تھی‘
فیصل آباد میں آلودہ پانیخصوصی رپورٹ
فیصل آباد میں آلودہ پانی: ویڈیو دیکھیں
فیصل آباد نہ شہر، نہ گاؤں
فیصل آباد کیا ہے؟ ترقی یافتہ گاؤں یا پسماندہ شہر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد