BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 January, 2007, 18:41 GMT 23:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں درجنوں دکانیں جل گئیں

پشاور
کارخانو مارکیٹ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے ساتھ ملحقہ بندوبستی علاقے میں واقع ہے
پشاور میں غیر ملکی سمگل شدہ اشیاء کے لیے مشہور تجارتی مرکز کارخانو مارکیٹ میں کارپٹ اور کمبلوں کی دوکانوں میں آگ لگنے کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد دوکانیں اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

پولیس کے مطابق جمعہ کےصبح کارخانو مارکیٹ میں کمبل اور قالینوں کے سب سے بڑے مرکز علی محمد آفریدی افغان مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی وقت میں پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ، سٹی ڈسٹرکٹ اور پاک فضائیہ کی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں کیں تاہم اس وقت تک آگ کافی پھیل چکی تھی اور دکانوں میں موجود سارا سامان جل چکا تھا۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ آگ اتنی پھیل چکی تھی کے فائر بریگیڈ کی ٹیموں سے بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت کوششوں کے بعد شام پانچ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سے زائد دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے قالین اورکمبل جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئے۔

مارکیٹ کے مالک علی محمد آفریدی کے مطابق چار سو دوکانیں جل گئی ہیں جبکہ پولیس اور دیگر ذرائع یہ تعداد دو سو بتارہے ہیں۔

ادھر دوسری طرف اسی تجارتی مرکز میں پشاور اور خیبر ایجنسی کو ملانے والے پٹی پر قائم غیر قانونی اشیاء کے کاروبار کے لیے مشہور مارکیٹ میں پولیس اور خاصہ داروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر وہاں سے شراب، چرس، افیون، فحش سی ڈیز اور دیگر غیر قانونی اشیاء ضبط کرلی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ جگہ جرائم پیشہ افراد ، کار چور ، اغوا کار اور منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا تھا جہاں پر ہر قسم کا غیر قانونی کاروبار ہوتا تھا۔

آپریشن میں دو سو پولیس اور خاصہ دار اہلکاروں نے حصہ لیا۔

اسی بارے میں
امدادی سامان میں آتشزدگی
20 October, 2005 | پاکستان
خیموں میں آگ، دو بچیاں ہلاک
24 December, 2005 | پاکستان
چرچ آتشزدگی، تحقیقات کا حکم
20 February, 2006 | پاکستان
بس آتشزدگی، تحقیقات شروع
12 December, 2005 | پاکستان
لاہور ہائی کورٹ میں آتشزدگی
05 November, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد